خفیہ کیمرے کا پتہ لگانے کا طریقہ - how to detect hidden cameras

اگر آپ فیمیلی کے ساتھ کسی سفر پر ہوں اور ہوٹل یا لاج میں قیام کرنا پڑے تو اس بات کو یقینی بنالیں کہ جس کمرے میں ٹہرے ہو وہاں اور اس کے باتھ روم وغیرہ میں خفیہ کیمرے کی نگرانی نا ہورہی ہوں، ورنہ کسی سازش یا فحش حرکات کے آپ خود شکار بن جائیں گے

اگر آپ کسی مارکیٹ میں شاپنگ کررہے ہو یا کسی ایسی ہوٹل میں روکے ہوئے ہیں جہاں آپ کو غیر آرام دہ محسوس ہونا پڑنا یا رہنا پڑرہا ہو تو آپ کیسے پتہ لگا سکتے ہیں خفیہ چھپے ہوئے کیمرے کے بارے میں. 

خفیہ کیمرے کا پتہ لگانے کا طریقہ - how to detect hidden cameras

خفیہ کیمرے کا پتہ لگانے کا طریقہ - how to detect hidden cameras

خفیہ کیمرے کو کیسے ڈھونڈے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ چند منٹوں میں آپ چھپے ہوئے خفیہ کیمرے کو کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟ کیونکہ آج کل شاپنگ مال ہو ہوٹل ہو یا مسافر خانہ ہو کہیں پہ بھی یہ خفیہ کیمرہ لگا ہوا ملتا ہیں.

{tocify} $title={Table of Contents}

کوئی بھی سی سی ٹی وی کیمرہ، خفیہ کیمرا یا لائیو ورژن کیمرہ ہو. ہم کسی بھی خفیہ کیمرہ کا پتہ لگا کر اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، حال ہی میں پتہ چلا کہ شاپنگ مال وغیرہ میں کپڑے تبدیل کرنے والے روم میں، باتھ روم، یہاں تک کہ بیڈروم تک خفیہ کیمرے پائے گئے ہیں. پوشیدہ کیمرا کے ذریعے ذاتی مومنٹ کو کیمرے میں قید کیا جا رہا تھا،

سب سے پہلے یہ دیکھنا بہت ضروری ہوگیا ہیں کہ جس کمرے میں کپڑے چینج کررہے ہیں، یا باتھ روم استعمال کررہے ہو وہاں پر خفیہ کیمرے تو نہیں لگے ہوئے ہیں؟


آج کل روم میں اتنے خفیہ طریقے سے چھپایا ہوا رہتا ہیں کیمرہ کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے لیکن آپ گرائیں نہیں ایک آسان تجاویز کی مدد سے آپ پتہ کر پائیں گے کہ کمرے میں کیمرا چھپایا گیا ہیں کہ نہیں.

زیادہ تر آپ کو خفیہ کیمرہ کہاں کہاں مل سکتا ہیں جانتے ہیں - الیکٹرانک سرکٹ میں، مثلاً بلپ میں، بورڈ میں، پنکھے میں، اے سی میں،


شیشے میں، کتابوں میں، کمپیوٹر میں، نرم کھلونوں کے آنکھوں میں، یا پھر گھڑی یعنی کہ واچ میں،

کیمرہ کہی بھی چھپے اُس کے لینس ہمیشہ سامنے ہوتے ہیں تاکہ وہ اچھے سے کام کر سکے. اُس کیمرہ کا تلاش کر کے آپ اپنی حفاظت کرسکتے ہیں.

ہوٹل کے کوئی بھی روم میں جائے تو سب سے پہلے کمرے کی تمام لائٹس بند کر دیں، اور دیکھے کہ کہی کوئی سبز (گرین) یا لال (ریڈ)  لائٹ تو نہیں جلتی ہوئی دکھ رہی ہیں.


دروازے کتاب یا ہینڈل میں بھی کیمرہ ہوسکتا ہیں


بچوں کے موبائل فون پر نظر رکھنے والے ایپس


کمرے وغیرہ میں جاکر دھیان لگا کر سنے کہی کوئی آواز تو نہیں آرہی کیوں کہ کئی کیمرا موشن سنسنی کیمرہ ہوتے ہیں، جو کہ کسی بھی طرح کے حل چل ہونے پر خود ہی آن مطلب چالو ہو جاتے ہیں.


اس کی چالو اور بند کی آواز سے بھی کیمرا پکڑ میں آ سکتا ہیں.


اینڈرائیڈ یا آئی فون کونسا اچھا ہے | آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل میں کیا فرق ہے


موبائل فون سے کیسے ڈھونڈے خفیہ کیمرہ 

آپ کو بتاتے ہیں کہ اپنے موبائل فون سے کمرے میں لگے خفیہ کیمرے کو کیسے ڈھونڈا جانا ممکن ہیں

سب سے پہلے کمرے کی روشنی بند کردیں

اب اپنے موبائل کا کیمرہ آن کریں 

کیمرہ آن کرنے پر اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کیمرے کا فلیش بند ہو 

اب موبائل کے کیمرے کو کمرے میں چاروں طرف گھماتے جائیں، 

کیمرے کو گھماتے وقت اگر موبائل اسکرین پر ،

سرخ رنگ کا دھبہ نظر آجائے تو سمجھ جائیں کہ آپ خفیہ کیمرے کی نگرانی میں ہیں، اب آپ محتاط رہتے ھوۓ کوئی ایسی حرکت نہ کریں جوکیمرے میں قید ہوکر رسوائی کا سبب


اپنا پُرانا موبائل فون فروخت کرنے سے پہلے یہ 5 کام ضرور کریں


خفیہ کیمروں کو تلاش کرنے والی 8 موبائل فون ایپس

دور حاضر میں جہاں کیمرے کا استعمال اچھائی کے لیے ہو رہا ہے وہاں سائنس کی اس ایجاد کو کُچھ لوگ غلط مقاصد کے لیے بھی استعمال کرکے دوسرے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا رہے ہیں، اس آرٹیکل میں ہوٹلز باتھ رومز، پبلک پلیسز وغیرہ پر چُھپے ہُوئے کیمرے تلاش کرنے والی چند اینڈ رائیڈ اور ایپل پلے سٹور ایپلی کیشنز کو بھی شامل کیا جارہا ہے تاکہ آپ اپنی پرائیوسی کو محفوظ بنا سکیں اور غلط لوگوں کے اس جال میں پھنسنے سے بچ سکیں۔


Hidden Spy Camera Detector

یہ ایپلی کیشن آپ کو اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں کے سٹور پر میسر ہے، اس ایپ کو استعمال کرتے ہُوئے آپ آسانی کے ساتھ اپنےقریب چُھپے ہُوئے کیمرے کو تلاش کر سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ ایپ آپ کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے بھی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ایپ کیساتھ آپ باریک سُوراخوں میں چھپائے ہُوئے کیمرے اور انفراریڈ کیمرے آسانی کے ساتھ ڈھونڈ سکتے ہیں۔


Spy Hidden Camera Detector

یہ ایپلی کیشن صرف ایپل کے صارفین کے لیے ہے اور یہ ایپلی کیشن فری نہیں ہے اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو 3.99 ڈالر ادا کرنے پڑیں گے، یہ ایپلی کیشن میگنیٹیک اور ای ایم ایف سکینرکی خوبیوں کے ساتھ آپ کی مدد گار بنتی ہے، اسے استعمال کرنا انتہائی آسان ہے، کسی بھی کمرے میں سوراخ میں یا کسی جگہ اگر آپ کو شک ہے کہ کیمرہ چھپایا گیا ہے تو اس ایپ کو آن کرکے موبائل سے اُس جگہ کو سکین کریں یہ ایپ آپ کو بتا دے گی کہ وہاں کیمرہ چھپایا گیا ہے یا نہیں۔

Hidden Devices Detector

یہ ایپلی کیشن صرف اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے اور فری ہے، اس ایپلی کیشن کی زبردست ٹیکنالوجی جہاں سی سی ٹی وی کیمرے تلاش کر لیتی ہے وہاں چھپائے ہُوئے کیمرے بھی ڈھونڈ نکالتی ہے۔


 Hidden Device Detector

یہ ایپ بھی چھُپے ہُوئے کیمرے تلاش کرنے کے لیے کافی پاپولر ہے مگر یہ صرف اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہے اور فری ہے اس کو استعمال کرتے ہُوئے آپ ہوٹلز، باتھ رومز، چینجینگ رومز وغیرہ میں چھپائے ہُوئے کیمرے تلاش کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔


Glint Finder

یہ موبائل ایپ صرف اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہے اور فری ہے، انتہائی آسان یوزر انٹرفیس کے ساتھ یہ ایپ آپ آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں، یہ جہاں چھپے ہُوئے کیمرے تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے وہاں میگنیٹیک فلیڈز کی خوبیوں کیساتھ Stud تلاش کرنے میں بھی آپ کی مددگار ہے یعنی اس ایپ سے آپ گُمی ہوئی چابیاں وغیرہ بھی آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔


Spy Camera Finder

یہ ایپ اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہے جو خفیہ کیمروں کی تلاش کے ساتھ ساتھ خفیہ مائیکروفونز بھی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہ استعمال میں انتہائی آسان ہے اور آپ اسے بغیر کسی دقت کے انسٹال اور استعمال کر سکتے ہیں۔

Don’t Spy

یہ ایپ آپ کو صرف ایپل سٹور پر میسر ہے جو جہاں چھپے ہوئے کیمرے تلاش کرنے میں آپ کی مددگار ہے وہاں سپائی بگ ڈیٹیکٹر کا کام بھی کرتی ہے، یہ آپ کی ایپل ڈیوائس کو ڈیوائس ڈیٹیکٹر بنا دے گی اور چھُپی ہوئی الکیٹرانکس ڈیوائسز کو تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے گی،

پوسٹ آگے شئیر کرکے دوسروں تک ضرور پہنچائیں آپ کی ایک شئیر سے کسی کی زندگی محفوظ ہوسکتی ہیں، شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post