اپنا پُرانا موبائل فون فروخت کرنے سے پہلے یہ 5 کام ضرور کریں

السلام علیکم محترم دوستوں، 

پرانا موبائل بیچنے سے پہلے کیا کریں، پرانے موبائل فون کو بیچنے سے پہلے کیا کرنا چاہئے یہ میں آپ کو اس پوسٹ میں بتاؤں گا. ٹیکنالوجی کی دنیا میں لگ بھگ سبھی لوگ گیجٹ کا استعمال کرتے ہیں. آپ اپنے روزانہ معمول میں بہت سے گیجٹ کا استعمال کر لیتے ہیں. جیسے ٹی وی، موبائل فون، کمپیوٹر وغیرہ،


اپنا پُرانا موبائل فون فروخت کرنے سے پہلے یہ 5 کام ضرور کریں


آج کل سبھی لوگ کے پاس اپنا سمارٹ فون تو ہوتا ہی ہے. کیونکہ انکا قیمت کی حد بہت کم ہوتا ہیں جو کہ آپ کے بجٹ میں آ جاتے ہیں. اور یہ روزانہ کی بنیاد پر نئے نئے لانچ ہوتے ہیں. اور مارکیٹ میں نئے نئے موبائل آتے رہتے ہیں. اور یہ اپڈیٹ ہوتے رہتے ہیں


جن میں نیا ورژن کیمرا کوالٹی، نیٹ ورک، میموری، ڈیزائن اور بھی بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو کہ ہمارے پرانے فون سے زیادہ ہوتی ہیں.


پرانے موبائل کو بیچنے سے پہلے کیا کریں؟

لگ بھگ سب ہی لوگوں کا چار یا آٹھ مہینوں یا اُس سے بھی کم ٹائم میں اپنے موبائل سے دل بھر جاتا ہیں اور وہ نیا موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں. 


لیکن اُس سے پہلے وہ اپنے پرانے موبائل کو بیچنے کا سوچتے ہیں جس میں سے بہت سے لوگ جلد بازی میں اپنا پُرانا فون بیچتے ٹائم ایسی غلطی کر دیتے ہیں جن سے آپ کا ڈیٹا ہیک ہو جاتا ہیں اور وہ کیسے ہوتا اور اس سے کیسے بچے؟ یہ آپ کو اس پوسٹ کو پورا پڑھ کر پتہ چل جائے گا.


اگر آپ اپنے اینڈرائڈ سمارٹ فون یا آئی فون کو بیچنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل کو بیچنے سے پہلے آپ نیچے لکھی 5 باتوں کا خیال رکھیں


پرانا موبائل بیچنے سے پہلے کرے 5 ضروری کام (سیکورٹی تجاویز)


ایک. گوگل پلے اسٹور سے لاگ آؤٹ کریں

اگر آپ اینڈرائڈ موبائل صارف ہیں تو آپ کے فون میں گوگل پلے اسٹور ضرور آیا ہوگا اور اسے آپ استعمال بھی کرتے ہوں گے کیونکہ گوگل پلے اسٹور پر آپ کو لاکھوں اپلیکیشن ملتے ہیں جو کہ بہت کام کی ہوتی ہیں.


اگر آپ گوگل پلے اسٹور پر سائن آن ہیں تو آپ کو اسے لاگ آوٹ کرنا ہوگا نہیں تو آپ جس انسان کو موبائل بیچ رہے ہو وہ آپ کے گوگل پلے اکاؤنٹ کا غلط استعمال کرسکتا ہیں.


دو. میموری کارڈ یا ایس ڈی کارڈ کو نکال کر unmouth کریں

میموری کارڈ میں آپ کا سارا ڈیٹا سٹور رہتا ہے اس لیے اگر آپ اپنے پرانے فون کو فروخت کرتے وقت اُس میں سے اپنا میموری کارڈ نکالنا بھول جاتے ہیں تو اس سے آپ کا ڈیٹا یعنی ذاتی فوٹو ویڈیو ڈاکومنٹ کا وہ شخص غلط استعمال کر سکتا ہے جسے آپ نے فون سیل کیا ہے اس لیے اپنے موبائل میں سے میموری کارڈ کو نکال لے اور سیٹنگ میں جاکر میموری کارڈ کو unmouth کردے.


تین. ڈیٹا کا فُل بیک اپ بنالیں

اپنے موبائل کے تمام ڈیٹا کا بیک اپ ضرور لے لیں ڈیٹا مطلب تصاویر وڈیوز ڈاکومنٹ آپ سبھی جو اپنے فون میں سٹور رہتا ہے. بیک اپ لینے کے لیے آپ گوگل پلے سٹور پر بہت سی اپلیکیشن ہیں لیکن آپ بغیر ایپ کا استعمال کئیے ہی بیک اپ فائل بنا سکتے ہیں. فون سیٹنگ میں جا کر backup and restore پر کلک کردے اور بیک اپ ڈیٹا آپشن پر کلک کردے یا آپ اپنے گوگل ڈرائیو میں اپنے فون کا تمام ڈیٹا کا بیک اپ بنا سکتے ہیں.


چار. فیکٹری ڈیٹا ری سیٹ کردیں

اپنے ڈیٹا کا پورا بیک اپ لینے کے بعد فون کو ری سیٹ reset کردے اس سے آپ کا مکمل ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے گا یعنی اپنے فون کو formate کردے. اس سے آپ کے موبائل میں جو بھی ہوگا وہ سبھی کچھ ڈیلیٹ ہو جائے گا جیسے کہ گیمز، ایپس، اور اگر فون میں کنٹیکٹ نمبرز بھی ہے تو وہ بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا اس لیے factory data rese فیکٹری ڈیٹا ری سیٹ کرنے سے پہلے ڈیٹا کا فل بیک اپ ضرور بنا لیں.


فون کو ری سیٹ کرنے کے لیے اپنے موبائل کی سیٹنگ میں جائیں وہاں Backup And Reset پر کلک کلک کردے اب آپ کو ری سیٹ reset آپشن دیکھے گا اُس پر کلک کردے اور سب سے نیچے Factory Data Reset پر کلک کریں. اب آپ کو ری سیٹ فون کا آپشن دیکھے گا اُس پر کلک کردے اب اگر آپ سے لاک کوڈ مانگا جائے گا اگر آپ نے پیٹرن لاک لگایا ہے تو پیٹرن لاک کو ڈالنے کے لیے بولا جائے گا پھر آپ کو ڈیٹا ری سیٹ ہونا شروع ہو جائے گا.


پانچ. فون کو ہارڈ ریسٹ کریں

فون کو ری فارمیٹ کرنے سے ویسے تو آپ کا ڈیٹا پوری طرح ڈیلیٹ ہو جاتا ہے لیکن اگر آپ اپنے موبائل کو بلکل ایسا بنانا چاہتے ہیں تو جیسے آپ کو خریدنے وقت ملا تھا یعنی سبھی پوشیدہ فائل اور شارٹ کٹ کو ڈیلیٹ کرکے فون کی سپیڈ بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ اُسے ہارڈ ریسٹ کرسکتے ہیں. 


اس سے آپ کے موبائل کی کارکردگی تو بہتر ہوگی اور ساتھ میں آپ کے موبائل سے وہ شارٹ کٹ وائرس بھی ختم ہو جائے گا جو فیکٹری ڈیٹا ری سیٹ کرنے پر ڈیلیٹ نہیں ہوئے تھے. 


دوسری اور اہم بات ہارڈ ریسٹ کرنے کے بعد آپ کے ڈیٹا کو کوئی ری کور نہیں کر پائے گا آج کل لوگ موبائل فروخت کرتے ہیں بعد میں کوئی اس کی ڈیلیٹ کی گئی ذاتی ڈیٹا کو ری کور کرکے اسے بلیک میل کرتے ہیں یا لیک کردیتے ہیں جس سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں خاص کر یہ خواتین کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے.


فون کو ہارڈ ریسٹ کرنے کے لیے آپ اپنے موبائل کو بند کردے اور پھر پاور بٹن کے ساتھ ولیم کم کرنے والا بٹن کو کچھ سیکنڈز دبائیں رکھے. وہاں آپ کو hard boot یا hard reset کا آپشن دیکھے گا جسے آپ پاور بٹن سے سیلیکٹ کر سکتے ہیں.


جیسے کہ آپ کو پتہ ہے آج کل موبائل فون کی کمپنیاں بہت زیادہ ہوگئی اس لیے یہ سیٹنگ مختلف ہوسکتی ہیں آپ کے پاس جس ماڈل کا موبائل فون ہے آپ گوگل پر سرچ کریں مثلاً "How To hard reset Samsung S10" تو آپ کو سیٹنگ مل جائے گی. 


ہارڈ ریسٹ کرنے سے آپ کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ وغیرہ لاگ آؤٹ ہو جائیں گے اور محفوظ کئیے گئے تمام پاسورڈ ڈیلیٹ ہو جائیں گے. جس سے آپ کے اکاؤنٹ وغیرہ ہیک ہونے کے چانسز مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے. 

ایک بات کا خاص خیال رکھیں ہارڈ ریسٹ سے پہلے اپنے پلے سٹور کا اکاؤنٹ ضرور لاگ آؤٹ کریں

موبائل-فون کے نقصانات اور اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر 

(آخر میں) 

اس طرح فرینڈز آپ اپنے پرانے فون موبائل کو فروخت کرنے سے پہلے ان 5 ضروری باتوں کا خیال رکھیں اور ان طریقوں کا استعمال کرکے اپنے موبائل فون کے ڈیٹا کو محفوظ رکھیں. اگر یہ پوسٹ اچھی لگی تو اسے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ شئر کرنا نہ بھولیں گا. شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post