موبائل فون کے نقصانات اور اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

موبائل فون کے نقصانات سے کیسے بچا جائے

موبائل فون کے نقصانات اور اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

آجکل جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں موبائل فون ہوتا ہیں اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہوتا ہیں. ایسا لگتا ہے موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہیں اور ہماری عادتوں میں شامل ہیں، بہت سے لوگوں کے لیے یہ کسی علت سے کم نہیں۔ سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، چلتے پھرتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قدر عام ہیں کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کررہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کررہا ہے۔ لیکن کیا کبھی سوچا کہ آپ کی نظریں جس اسکرین پر جمی رہتی ہیں ، اس نیلی روشنی کے کیا نقصانات ہیں؟ 
تو چلیں جانتے ہیں موبائل فون کے نقصانات


موبائل فون کے جِلد پر مضر اثرات

اگرچہ سائنسدان موبائل فون کے استعمال سے ہونے والے نقصانات پر زیادہ اتفاق نہیں کرتے، تاہم تحقیق یہ کہتی ہیں کہ طویل عرصے تک موبائل فون کا زیادہ استعمال صحت کیلئے مضر ہو سکتا ہے۔ یہاں تک کہ کیلیفورنیا کے شعبہ صحت عامہ نے موبائل فون سے خارج ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی انرجی سے بچنے کا ہدایت نامہ بھی جاری کر رکھا ہیں. 

فون سے نکلنے والی روشنی نہ صرف آپ کی آنکھوں کے لیے بلکہ آپ کی جِلد کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ اپنی سوشل میڈیا کی خبروں اور فیڈز کو اسکرول ڈائون کرتے ہوئے آپ کا وقت تو گزر جاتا ہے لیکن اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی آ پ کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے. 

اس کو یوں سمجھیں کہ جب آپ دھوپ میں باہر نکلتے ہے تو چہرے پر سن اسکرین کی دو دو تہیں چڑھا لیتے ہے لیکن موبائل کی شعاعیں آپ خود گھر کے اندر لے آتے ہیں۔ موبائل فون سے نکلنے والی نیلی شعاعوں کی ویو لینتھ چھوٹی ہوتی ہے ، بلکل ایسے ہی جیسے سورج کی شعاعوں کی ہوتی ہے۔ ریسرچ یہ کہتی ہے کہ جب یہ آپ کی آنکھوں یا جِلد پر پڑتی ہے تو یہ آپ کی جِلد کو تیزی سے ڈھالنے کا باعث بن سکتی ہیں. 

ریسرچ سے یہ بھی پتہ چلا کہ نیلی روشنی کے سامنے بہت دیر تک رہنے سے جِلد پر ایسی پگمنٹیشن اور ریڈنیس ہو سکتی ہے جو الٹراوائلٹ شعاعوں ںسے ہوتی ہیں. ریسرچ مزید کہتی ہیں کہ دکھائی دینے والی یہ روشنی جِلد کی مخصوص خرابی کا باعث بن سکتی ہیں. اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ نیلی روشنی میں سرائیت کرنے کی خصوصیت ہوتی ہیں. جس کی وجہ سے ڈی این اے کی خرابی بھی سامنے آسکتی ہیں۔ اس سے جِلد میں کولاجن ، ایلاسٹن (جِلد یا اعضا کی لچک پذیری ) میں خرابی اور ہائپر پگمنٹیشن میں زیادہ ہو سکتی ہیں، 

موبائل کے اثرات سے بالغ افراد اور بچے اسی وقت محفوظ رہ سکتے ہے، اگر وہ اُسے خود سے دور رکھیں خاص طور پر رات کو سوتے وقت آپ کا موبائل بستر کے پاس نہ ہو سوتے وقت موبائل فون کو دور رکھیں دل کے پاس والے جیب میں نہ رکھیں اور نہ ہی اسے جیب میں رکھ کر سوئیں. 

موبائل سے بھینگے پن کے خطرات

نیلی روشنی سے قطع نظر موبائل سے دیگر نقصانات ہو سکتے ہے. کیلیفورنیا کے شعبہ صحت عامہ کے مطابق موبائل فون جب سیلولر ٹاور سے سگنل موصول کرتا ہیں. یا موبائل سگنل بھیجتا ہیں تو اس سے ریڈیو فریکوئنسی انرجی خارج ہوتی ہیں، جوکہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔

موبائل فون کا استعمال یوں تو ہر عمر کے فرد کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہیں مگر بچوں پر اس کے انتہائی مضراثرات ہوسکتے ہے۔ جنوبی کورین ماہرین اور ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جو بچے زیادہ دیر تک موبائل فون استعمال کرتے ہے یا اُسے اپنی آنکھوں کے بہت نزدیک رکھتے ہے تو ان کی آنکھوں میں بھینگا پن آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہے. 

اس سلسلے میں کورین ’’کے کونم نیشنل یونیورسٹی اسپتال ‘‘کی ٹیم نے 7 سے 16 برس کے 12 لڑکوں پر تحقیق کی، جنہیں روزانہ چار سے آٹھ گھنٹے موبائل فون کو اپنی آنکھوں سے آٹھ سے بارہ انچ کے فاصلے پر رکھ کر استعمال کرنا تھا۔ دو ماہ بعد ان میں سے نو لڑکوں میں بھینگے پن کی ابتدائی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔ ماہرین کے مطابق اسکرین پر نظر رکھنے سے بچوں کی آنکھیں اندر کی طرف مڑنے لگتی ہے اور وہ بھینگے پن کا شکار ہونے لگتے ہے۔ بعد میں ان بچوں سے موبائل فون کی عادت ختم کروائی گئی تو ان کے بھینگے پن کی علامات بھی ختم ہوگئیں۔


اعتدال اور چند احتیاط

جیسے ہر چیز میں اعتدال ضروری ہیں، اسی طرح موبائل فون کے استعمال میں بھی احتیاط ضروری ہیں. بلکل ایسے ہی جیسے کھانے پینے یا ڈائٹنگ میں کی جاتی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ پروسیسڈ کھانے یا میٹھے مشروبات سے پرہیز ضروری ہے. تاہم ویک اینڈ پر پیزا اور برگر کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں اسی طرح مختصر وقت کے لیے انسٹا گرام، فیس بُک، ٹیوٹر، یوٹیوب، اسکرول کرنے یا ویڈیو گیمز کھیلنے میں کوئی قباحت نہیں ۔ اس ضمن میں چند احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو آئندہ زندگی میں پریشانی کے مواقع انتہائی کم ہو سکتے ہیں۔

*ماہرین کے مطابق آپ کو مسلسل تیس منٹ سے زیادہ موبائل فون پر نہیں دیکھنا چاہئے۔

*فون کو اپنے جسم سے دور رکھیں۔

 *جب سگنل کمزور ہو تو موبائل فون کا استعمال نہ کرے مجبوری ہو تو کم سے کم استعمال کرنے کی کوشش کریں،

*رات سوتے وقت فون کو اپنے بستر کے قریب نہ رکھیں ۔

* موبائل فون پر ویڈیو یا آڈیو اسٹریمنگ کم سے کم کریں یا بڑی بڑی فائلیں ڈائون لوڈ یا اَپ لوڈ نہ کریں۔

* دائیں کان کے بجائے بائیں کان پر موبائل فون استعمال کریں۔

* بچے فون کو آنکھوں کے بالکل نزدیک یا لیٹ کر استعمال نہ کریں۔

* فون کی برائٹنیس (روشنی) کم رکھیں

Techpk

Hello Visitors, I Owner Of This Site My Name Is Abdul Kareem And I Belong To Pishin District Of Balochistan Province of Pakistan facebook twitter blogger pinterest

Post a Comment

Previous Post Next Post