ایک کامیاب بلاگر کیسے بنے - کامیاب بلاگر بننے کیلئے 15 تجاویز - How To Become A Successful Blogger In Urdu

السلام علیکم محترم دوستوں جیسے کہ آپ کو پتہ ہے، بلاگنگ کی شروعات کرنا اور بلاگ بنانا بہت آسان ہے، آپ ایک ڈومین نام خرید کر بلاگ شروع کرسکتے ہیں لیکن ایک کامیاب بلاگر بننا اُتنا آسان نہیں ہیں. کامیاب بلاگر بننے کے لیے آپ کو کنٹینٹ مطلب مواد لکھنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرنا ہوگا. تو چلیں جانتے ہیں کہ،

ایک کامیاب بلاگر کیسے بنے - Become A Successful Blogger in Urdu.

ایک کامیاب بلاگر کیسے بنے - کامیاب بلاگر بننے کیلئے 15 تجاویز - How To Become A Successful Blogger In Urdu

نئے بلاگر جو بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں گوگل میں سرچ کرتے ہیں کہ بلاگ کیا ہے، بلاگنگ کیا ہوتا ہے، بلاگ کیسے بنائیں، بلاگ سے پیسے کیسے کمائیں، بلاگ بنانے کے کتنے دن بعد کمائی ہوتی ہیں؟ وغیرہ

اور سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے How to Become Blogger اور How to Become A Successful Blogger؟
یعنی کامیاب بلاگر کیسے بنا جائے جو بلاگنگ سے اچھی کمائی کرسکے.
کامیاب بلاگر بننے کے لیے آپ کو اہم پوائنٹس پر کام کرنا ہوگا، اپنی تحریری مہارت بہتر کرنی ہوگی، بہت سارے بلاگز پڑھنے ہوں گے، دوسرے بلاگر سے کمنٹس یا فورمز کے ذریعے بات کرنی ہوگی اور ٹاپ بلاگنگ فارمولوں کو فالو کرنے ہوں گے.

بلاگنگ کرنے کے فائدے اور نقصانات کو سمجھنا ہوگا اور پیشہ ورانہ بلاگر کی طرح بلاگنگ کرنی ہوگی. سب سے بہترین بلاگنگ ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کی پیروی کرنی ہوگی. 

چلیں  اب میں آپ کو کامیاب بلاگر بننے کے 15 طریقے بتاتا ہوں، آپ ان کو فالو کرکے بلاگنگ سے پیسے کمانے والے کامیاب بلاگر بن سکتے ہیں. 

{tocify} $title={Table of Contents}

کامیاب بلاگر بننے کی 15 طریقے - Become Success Blogger

اپنے بلاگ پر باقاعدگی سے ہائی کوالٹی مواد والی پوسٹس شائع کرنا، کامیاب بلاگر بننے کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہیں. 

ایک. بہترین لکھیں Write the Best

اپنی تحریری مہارت کو بہتر کریں اور بہتر سے بہتر مواد لکھیں. آپ کا کنٹینٹ آپ کے مدمقابل سے زیادہ بہتر ہونا چاہئے. 

دو. کشش ہو - (Be Attractive)

آپ کو اپنے بلاگ پر صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے کچھ موثر کرنا ہوگا، تاکہ لوگ آپ کے بارے میں سوشل میڈیا پر دوسرے کے ساتھ بات کرے.
جیسے کہ آپ بہت اچھے بلاگر ہو، آپ کی سائٹ کا ڈیزائن بہترین ہے، آپ بہت اچھا لکھتے ہو، آپ کی سائٹ پر منفرد، واضح، مفید اور آسانی سے سمجھ آنے والا مواد ملتا ہو.

تین. اپنے علم کا اشتراک کریں - Share your Knowledge

آپ جو کچھ جانتے ہیں یا پھر آپ جو کچھ نیا سیکھتے ہیں، اُسے اپنے سامعین کے ساتھ شئر کریں. اپنے تجربے، مہارت اور خیالات کو اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ شئر کرے تاکہ اُن کی مدد ہوسکے.

چار. پرجوش بلاگر بنے - Become Passionate Blogger

صرف ایک بلاگر نہیں، بلکہ پرجوش بلاگر بنے. کچھ ایسا لکھے جس سے پتہ چلتا ہو کہ بلاگنگ آپ کا جذبہ ہیں اور آپ اس سے پیار کرتے ہیں اور آپ پڑھنے والوں کو کچھ الگ سکھا سکتے ہیں.

اپنی الگ پہچان بنائیں تاکہ آپ کی ویب سائٹ پر صارفین ایک خاص وجہ کے لیے وزٹ کرے اور آپ کا باقاعدہ پڑھنے والا یا یوں کہہ لیں کہ وہ آپ کا شاگرد بن جائے.

پانچ. لاجواب بنے- Be Matchless

اگر آپ باقی سبھی بلاگرز (آپ کے مد مقابل) کے جیسے ہی ہو تو آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ کو کون پسند کرے گا. اس لیے ایک برانڈ کے روپ میں اپنے بلاگ کو تعمیر کرو.

باقی بلاگر سے بہتر لکھوں بھلے ہی آپ کا ٹاپک ایک جیسی ہی ہو، ہمیشہ اپنے پڑھنے والوں کے لیے لکھو ایس ای او کے لیے نہیں.

چھ. منفرد مواد فراہم کریں - Proide Unique Content

آپ کو خود کو ثابت کرنے کے لیے اور ٹاپ میں آنے کے لیے بہترین سے بہترین مواد لکھنا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ باقی سے بہتر سکھا سکتے ہیں.

ہمیشہ منفرد مواد شئر کرنا ہوگا، بیکار کی پوسٹ لکھنے سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا تاکہ ہر ایک صارف آپ کے مواد کو پڑھنا چاہے.

سات. مددگار بنیں - Be Helpful

اچھا کنٹینٹ شئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے صارفین کی اُن کے پرابلمز حل کرنے میں مدد بھی کرنی ہوگی. ہیلپ کرنے والے بلاگر کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہیں.

اس کے لیے آپ اپنے بلاگ پر کمنٹ چالو کر سکتے ہیں یا پھر اپنا کوئی کمیونٹی فورم رن کر سکتے ہیں. یا ای میل ایڈریس کے ذریعے مدد کر سکتے ہیں.

آٹھ. اچھا ڈیزائن - Good Design

انٹرنیٹ پر ہزاروں ورڈپریس تھیم، اور بلاگر ٹیمپلیٹ دستیاب ہیں، آپ کو کوئی ایک بہترین ڈیزائن تھیم یا ٹیمپلیٹ استعمال کرنی ہوگی، جو کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون میں بھی اچھے طریقے سے کام کرتا ہو جس کی ڈیزائن اچھی ہو اور خاص کر کلیر ٹیمپلیٹ ہو زیادہ جنجال والا نہ ہو اس سے سائٹ کی سپیڈ پر بہت اثر پڑے گا.
اس سے بھی بہتر ہوگا کہ آپ اپنی الگ برانڈ بنانے کے لیے اپنی مرضی کے ڈیزائن والا تھیم بنائیں، اس کے لیے آپ کسی ڈویلپر کو پیسے دے کر بنوا سکتے ہیں.

نو. شیڈول بنائیں - Scheduling

بلاگ پر پوسٹ شائع کرنے کے لیے ایک فکس ٹائم ٹیبل بنائیں اور باقاعدہ فکس ٹائم پر پوسٹ شائع کرے. اس کے لیے آپ پوسٹ شیڈولنگ کا استعمال کرسکتے ہو.
مثال کے طور پر، آپ روزانہ آن لائن نہیں رہ سکتے، تو اس کے لیے ہم پوسٹ کو مستقبل ٹائم پر شیڈول سیٹ کر سکتے ہیں، اس سے پوسٹ خودبخود فکس کئے گئے ٹائم پر شائع ہو جائے گی. یہ سہولت بلاگر اور ورڈپریس دونوں میں دستیاب ہیں.

دس. آپٹیمائز - Optimize

صرف ایس ای او seo کے لیے ہی نہیں بلکہ آپ کو اپنی سائٹ کو پڑھنے والوں کے لیے بھی آپٹیمائز کرنا ہوگا. آپ کی سائٹ تمام آلات میں مناسب کھولنی چاہیے اور ایس اے او سیٹنگ مکمّل ہونی چاہئے.

گیارہ. گیسٹ پوسٹ کریں - Do Guest Post

اپنے بلاگ کی سرچ رینک بڑھانے کا اور بیک لنکس بنانے کا سب سے اچھا طریقہ ہیں گیسٹ پوسٹنگ. اپنے بلاگ کے مواد سے متعلقہ بلاگ اور ویب سائٹ پر گیسٹ پوسٹ کرے اور dofollow بیک لنک بنائیں.

اس سے نہ صرف آپ کے بلاگ کو ٹاپ رینک ملتی ہے بلکہ آپ کا بلاگ کا پروموشن بھی ہوتا ہیں، آپ جس بلاگ پر گیسٹ پوسٹ کروگے اُس کے سامعین کو آپ کے بلاگ کے بارے میں پتہ بھی چلتا ہیں اس طرح آپ کے بلاگ پر صارفین کی تعداد بڑھنی بھی شروع.

بارہ. اپنی غلطیوں سے سیکھیں - Learn from Mistakes

ہر کسی سے غلطیاں ہوتی ہیں، آپ سے بھی ہوسکتی. بلاگنگ میں غلطیاں کرنا آپ کو ناکام کر سکتا ہے، اس لیے باقاعدگی سے غلطی نہ کریں.
اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور پھر دوبارہ اُس غلطی کو دوبارہ نہ کرے. اس سے آپ کے وزٹرز میں آپ کے لیے اعتماد بڑے گا.

تیرہ. سینئر سے سیکھیں - Learn from Seniors

اہم اور ٹاپ بلاگر پر توجہ مرکوز کرے اور بڑے بلاگرز کے بلاگ پڑھا کرے، پہلے سے کامیاب بلاگر سے سیکھیں اور جانے کہ وہ کیسے کامیاب بنے ہیں.

سینئر سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، پوچھ سکتے ہیں اور غلطیاں کرنے سے بچ سکتے ہیں.

چودہ. مایوس نہ ہو - حوصلہ نہیں ہارنا

ہار نہ ماننے کے لیے ضروری اپنے آپ کو مضبوط رکھے. اس کی ضرورت تب ہوتی ہیں جب آپ کے کام کے مطابق اچھا نتیجہ نہیں ملتا. بہت سے لوگ کئی مہینے ضائع کرکے بلاگنگ سے مایوس ہو کر چلے جاتے ہیں یہ ناکام بلاگر کی سب سے بڑی نشانی ہیں.

پندرہ. صبر کریں - Be Patient

بلاگنگ میں کامیاب ہونا ایک دن یا ایک مینے کا عمل نہیں ہیں. اس میں ٹائم لگتا ہے آپ کو باقاعدگی سے کام کرنا ہوگا اور صبر کرنا ہوگا. وہ کہتے ہیں نا کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہیں.
اس میں کچھ مہینوں کا ٹائم لگتا ہے، باقی آپ کے کام اور آپ کی قسمت پر انحصار کرتا ہے کہ آپ کتنی جلدی کامیاب بلاگرز کی لسٹ میں شامل ہوتے ہیں.

(آخر میں)

بلاگنگ میں کامیاب ہونے کے لیے آپ کو اچھی عادات بنا کر بلاگنگ کرنی ہوگی تبھی آپ ایک کامیاب بلاگر بن سکتے ہیں. جب آپ درست طریقے سے کام کرو گے تو آپ کا کام آپ کو خودبخود منزل تک پہنچا دے گا.

اپنے پڑھنے والوں کے لیے لکھیں اور حوصلے کے ساتھ کام کریں.

ان تجاویز کو فالو کرکے آپ کم وقت میں کامیاب بلاگر بن سکتے ہیں. ابھی سے شروع کردے، پھر دیکھنا آنے والا وقت آپ کا ہوگا.

اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا تو اپنا دو سیکنڈ کا ٹائم دے کر اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ شئر ضرور کریں. شکریہ 🙂

Post a Comment

Previous Post Next Post