بچوں کے موبائل فون پر نظر رکھنے والی ایپس - Children's mobile phone tracking apps

بچوں کے موبائل فون پر نظر رکھنے والے ایپس - Children's mobile phone tracking apps 

السلام علیکم محترم دوستوں آج ہم بات کرنے جا رہے ہیں کہ اپنے بچوں کے موبائل فون پر نظر کیسے رکھے،
آن لائن کلاسز، آن لائن گیمز، سوشل میڈیا کی آزادانہ استعمال کی وجہ سے اب موبائل فون کا استعمال بچوں سے لے کر نوجوان نسل تک کافی ضروری ہوگیا ہے. اگر یوں کہا جائے کہ ضروری نہیں بلکہ انتہائی اہم ہوگیا ہیں تو برا نہ ہوگا، کیوں کہ زیادہ تر گھروں میں لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے بجائے اسمارٹ موبائل فون پر ہی کلاسیں لی جاتی ہے.

{tocify} $title={Table of Contents}

نوجوانوں کی نسبت چھوٹے بچوں میں موبائل تک رسائی اور 'آن لائن' کلاسوں، آن لائن گیمنگ سوشل نیٹ ورکنگ کی وجہ سے ہر وقت موبائل کا استعمال ایک خطرناک صورت حال اختیار کر چکا ہیں. 

آج کل آن لائن کلاسوں سے پہلے یا اس کے بعد زیادہ تر ویڈیو گیم کھیلنے یا دیگر مشاغل کی ایپلیکیشن استعمال کا رجحان دیکھنے میں بہت زیادہ آیا ہے، چونکہ کلاس کے بچوں کے وٹس ایپ گروپ بن چکے ہیں، اس لیے بچے اور نوجوان نسل اپنی عمر کے دوستوں، کلاس فیلو کو غیر ضروری پیغامات، تصاویر، وڈیوز، بھیجنے اور وصول کرنے کے انتظار میں اپنا بہت سارا قیمتی وقت بھی برباد کر نے لگے ہیں.
بچوں کے موبائل فون پر نظر رکھنے والے ایپس - Children's mobile phone tracking apps


 لیکن اس سے بھی زیادہ پریشان کن معاملہ غیر مناسب ویب سائٹ کا ہیں، جو اب چھ سے 13 سال کے بچوں کی پہنچ میں آگئی ہیں اور یہ خطرناک دنیا انگلی کی ایک 'جُنبش' کے فاصلے پر ہیں، جو معصوم ذہنوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔ 

گویا ایک ایسا مہلک ہتھیار بچے کے ہاتھ میں آ چکا ہے، جو ان کی ذہنی، جسمانی، جذباتی نشوونما کو بدترین نقصان پہنچا سکتا ہے اور پہنچا رہا ہیں، اور والدین چاہے کتنی بھی کوششیں کرلیں. وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک آفت سے نہیں بچا سکتے اور نہ ہی وہ ہر وقت ان پر نگران رہ کر نظر رک سکتے ہیں. کیوں کہ آن لائن کلاسز کی وجہ سے بچوں کو یہ جواز مل چکا ہے کہ وہ نہ صرف موبائل-فون رکھ سکتے ہیں، بل کہ کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ بہت سے والدین بچوں کی ناراضگی کی وجہ سے بھی اُسے موبائل فون استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے.

بعض اوقات آن لائن کلاسوں کا وقت، پہلے سے طے شدہ نہیں ہوتا. اچانک شروع ہونے والی کلاس میں والدین اپنے بچوں کے لیے ٹائم نہیں نکال سکتے. جس کی وجہ سے بچوں کی موبائل-فون کی سرگرمیوں سے مکمل طور پر باخبر رہنا اُن کے لیے ممکن نہیں، لہٰذا آج کل کے بچے بے خوف اور آزاد ہو کر موبائل کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں. 

اور اب آپ انہیں یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کون سا وقت ہیں موبائل فون دیکھنے کا؟ یا کیا ہر وقت موبائل لیے بیٹھے ہو؟ کیوں کہ بچے آپ کو بہت آسانی سے یہ کہہ کر لاجواب کر دے گا کہ آن لائن کلاسوں کا وقت ہونے والا ہیں، یا وٹس ایپ گروپ سے اسکول کا اسائمنٹ بنا رہا ہیں، لہٰذا پہلے کی طرح اب موبائل پر پابندی لگانا یا اس کے استعمال سے روکنا کسی چیلنج سے کم نہیں،

اس صورت حال میں اپنے بچوں کو ویڈیو گیم سے لے کر سائبر کرائم کے چنگل سے بچانے کے لیے والدین کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہیں۔ چناں چہ اسی خطرے کے پیش نظر سوفٹوئیر کمپنیاں موبائل کی مانیٹرنگ ایپس تیار کر رہی ہے، جو بچے کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں والدین کو فوراً الرٹ جاری کرتی ہیں، جن کے بارے میں جاننا آج کے والدین کے لیے بے حد ضروری ہیں اس ضمن میں مندرجہ ذیل ایپس بہ آسانی گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے. 

موبائل مانیٹرنگ ایپس - Mobile monitoring apps.
 
تو چلیں جانتے ہیں ایپس کے بارے میں

ٹریک اِٹ ایپ (Trackit application)

اس ایپ کے ذریعے بچوں کی 'آن لائن' سرگرمیوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کی بدولت والدین براؤزر اور میسج پر بہ آسانی نظر رکھ سکتے ہیں، یہاں تک کہ آن لائن گیم کھیلنے پر بھی آپ جان سکتے ہیں کہ بچہ کون سا گیم کھیل رہا ہے اور کھیلتے ہوئے اسے کتنا وقت ہو چکا ہیں۔ اس سے وائی فائی ٹریکنگ جیسی اہم معلومات حاصل ہو جاتی ہے اور ٹریک کئیے گئے موبائل فون سے نوٹیفیکیشن بھی موصول ہو جاتا ہیں۔ 


ایم اسپائے ایپ ( mSpy application)

اس ایپ کی خاصیت یہ ہیں کہ یہ بچوں کے موبائل فون کی زبردست طریقے سے مانیٹرنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے ذریعے آپ بچوں کے موبائل پر آنے والی کال بھی سن سکتے ہیں اور براؤزر کی تاریخ کی مکمل جان کاری، کال لاگنگ اور پیغامات بھی دیکھ سکتے ہے، 


دی ٹرتھ اسپائی ایپ (The Truth fix application)

اس ایپلیکیشن کی ٹریکنگ خصوصیت کی وجہ سے صارفین اپنی گم شدہ ڈیوائس کا کھوج بھی لگا سکتے ہے، اس ایپ میں براؤزر اور 'جی پی ایس gps سسٹم' کی مانیٹرنگ شامل ہیں۔ مفت دستیاب یہ اینڈرائڈ ایپلیکیشن والدین کے لیے بہترین ہیں، جو بروقت درست مقام کو ٹریک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ 


اسپائزی ایپ (Spyzie application)

یہ بہ آسانی انسٹال ہونے والی ایپلیکیشن بچوں کے اینڈرائڈ موبائل فون کے لیے بہترین مانیٹرنگ کا کام سرانجام دیتی ہیں. اگر آپ کا بچہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتا ہیں، تو پریشانی کی بات نہیں، آپ اس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے محفوظ کیے گئے ملٹی میڈیا مواد کو ڈاؤن لوڈ کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس ایپ کی key lumberjack ٹول کے ذریعے جان سکتے ہیں کہ بچے نے کیا ٹائپ کیا ہے۔ 


چلڈرن ٹریکنگ - Children tracking

یہ ایپ والدین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ یہ دیگر اینڈرائیڈ موبائل فون 'ایپ' سے ذرا مختلف ہیں۔ اس لحاظ سے یہ نہ صرف بچوں کی آن لائن سرگرمیوں سے باخبر رہنے میں معاون ہے، بلکہ جسمانی طور پر بھی انہیں ٹریک کر سکتی ہے کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہیں.

فامی سیف ایپ ) (Fami Safe application

فامی سیف مانیٹرنگ ایپ ونڈر کمپنی نے بنائی ہے، یہ ایپ اپنے سوفٹ ویئر کی وجہ سے اتنی منفرد ہے کہ والدین بہ آسانی بچے کے موبائل پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور انھیں بچے کی نگرانی کے لیے اس کے پاس ہر وقت موجود رہنے کی بھی ضرورت نہیں، کیوں کہ والدین 'جیو فینسنگ فیچرز' کے ذریعے بچوں کے علم میں لائے بغیر، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post