اینڈرائیڈ یا آئی فون کونسا اچھا ہے | آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل میں کیا فرق ہے

السلام علیکم محترم دوستوں اج ہم بات کریں گے کہ

 اینڈرائیڈ یا آئی فون کونسا اچھا ہے | آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل میں کیا فرق ہے

اینڈرائیڈ یا آئی فون کونسا اچھا ہے | آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل میں کیا فرق ہے
Android vs iPhone In Urdu

ہم سب ہی لوگ زندگی روزانہ مارکیٹ میں جا کر کچھ اچھی چیزیں اچھے سے دیکھ کر اور چھان کر تسلی سے لیتے ہیں، چھوٹی ہو یا بڑی اُس چیز کی تمام معلومات لیتے ہیں اُس کے بعد ہمیں ٹھیک لگے تو ہم خرید لیتے ہیں، ایسے ہی ہم کوشش کرتے ہیں اچھا سمارٹ موبائل فون لینے کی اس لیے یہ پتہ ہونا ضروری ہے کہ اینڈرائیڈ یا آئی فون کونسا موبائل اچھا ہے،  آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل میں کیا فرق ہے،
اینڈرائیڈ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور یہ کمپنی گوگل کی کمپنی ہیں. اور یہ آزاد مصدر ہیں، یعنی کہ یہ تمام لوگوں کے لیے فری اور کوئی بھی اس میں اپلیکیشن تیا کر سکتا ہے، تمام موبائل کمپنی یا کسی بھی نئی کمپنی گوگل OS کو استعمال کرسکتے ہیں یہ اینڈرائیڈ کا سب سے بڑا فائدہ ہے آپ کو پتہ ہی ہے اینڈرائیڈ پوری دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہیں،

{tocify} $title={Table of Contents}

Android Vs iPhone In Urdu
لیکن اس کے اُلٹ ایپل کمپنی پوری دنیا میں پریمیم موبائل مارکیٹ کے لیے جانی جاتی ہے. ایپل کے OS کو IOS کہتے ہیں یہ ایپل کمپنی سے چلتی ہیں، لیکن ایپل آزاد مصدر نہیں ہیں، یعنی اینڈرائیڈ کی طرح سب کیلئے فری نہیں ہیں، صرف ایپل مصنوعات پر ایپل OS کو رن کرتی ہیں. باقی کسی بھی سمارٹ موبائل فون کمپنی پر رن کرنے کے لیے ایپل اجازت نہیں دیتا.

اینڈرائیڈ یا آئی فون کونسا موبائل اچھا ہے، دونوں موبائل فون اپنی اپنی جگہ پر سہی ہیں، کونسا فون اچھا ہے کونسا فون اچھا نہیں ہے، ہم آگے دیکھیں گے، مارکیٹ میں روز نئے نئے فون لانچ ہوتے رہتے ہیں روز ایک سے بڑ کر ایک خصوصیات والا فون آ رہے ہیں کونسا موبائل لے بندہ الجھن کا شکار ہوجاتا ہے. کوئی فون الگ الگ کمپنیوں کے ہوتے ہیں تو کئی فون الگ الگ پلیٹ فارم کے ہوتے ہیں. پوری دنیا میں بہت زیادہ موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیاں ہیں،

لیکن پلیٹ فارم صرف 4 ہیں، آئی فون، اینڈرائیڈ، ونڈوز، اور ایک نیا او ایس بن رہی ہیں چائنا میں جس کا نام HarmonyOS ہیں، ان میں سے ونڈوز او ایس لوگوں کو زیادہ پسند نہیں آئی تھی لیکن کچھ لوگ بہت پسند کرتے تھے اور استعمال کرتے تھے. ونڈوز os ابھی کے وقت میں موبائل فون کیلئے سمجھیں مر چکا ہیں.
اینڈرائیڈ یا آئی فون اچھا کونسا ہے، اور اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں کچھ اچھی یا کچھ بُری باتیں ہیں ہم ہم اسے بلاگ میں سمجھانے والے ہیں.

اینڈرائیڈ فون آئی فون سے اچھا کیسا ہیں؟

ڈیوائس آپشن
موبائل مارکیٹ سب سے بڑا مارکیٹ ہیں، اور آئی فون سے زیادہ اینڈرائیڈ فون کا مارکیٹ ہیں. 3000 روپے سے لیکر 15 بیس ہزار روپے تک اینڈرائیڈ موبائل دوکانوں میں آن لائن ویب سائٹوں پر ملتے ہیں. جس کو بھی اینڈرائیڈ موبائل لینا ہے وہ اپنے ضرورت کے حساب سے آسانی سے کوئی سا بھی اینڈرائیڈ موبائل لے سکتا ہے.

لیکن آئی فون ڈیوائس آپشن زیادہ نہیں ہے، ایپل ہر سال صرف 2 سے تین آئی فون لاتی ہے اور بہت ہی زیادہ مہنگے ہوتے ہیں. جس کی وجہ سے لوگ اینڈرائیڈ کا رخ کرتے ہیں، ڈیوائس آپشن کے معاملے میں اینڈرائیڈ آئی فون سے بہت آگے ہیں اور مارکیٹ کے حساب سے اینڈرائیڈ کے بہت زیادہ آپشن دستیاب ہیں.

کسٹمائزیشن - حسب ضرورت

کسٹمائزیشن کا مطلب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے، کسٹمائز کرنا یعنی کہ آپ کو جیسے اچھا لگتا ہے ویسے اینڈرائیڈ فون میں آپ کرسکتے ہو. سافٹویئر کے ذریعے ایپس لوک چینج کرسکتے ہو. ایپ ویجٹ چینج کرسکتے ہو، تھیم چینج کرسکتے ہو اور بھی بہت کچھ. آئکن کو ایک جگہ سے لیکر دوسرے جگہ لے جا سکتے ہو نیا لانچر شامل کر سکتے ہو. وال پیپر اپنے حساب سے سیٹ کر سکتے ہیں.

کال لوگو. میسج بیک گراؤنڈ. سیٹنگ مینو بیک گراؤنڈ وغیرہ سب کچھ چینج کرکے اپنے حساب سے بنا سکتے ہو، 
لیکن آئی فون میں کچھ ہی چیزیں کرسکتے ہو یعنی کہ وال پیپر تبدیل کرنا، ائکن دوسری جگہ لے جانا. مکمّل اینڈرائیڈ کی طرح آئی فون کو کسٹمائز نہیں کر سکتے.

ملٹی ٹاسکنگ - ایک ساتھ کئی کام

ملٹی ٹاسکنگ کا مطلب ہے ایک ساتھ کئی سارے کام کرنا، جیسے کہ ہم اینڈرائیڈ فون میں میوزک سنتے وقت دوستوں کو میسج کرتے ہیں، براؤزر استعمال کرتے ہیں اسی طرح بہت سارے کام ہم اینڈرائیڈ میں ایک ساتھ کرتے ہیں. لیکن آئی فون میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا. آئی فون میں ایک ٹائم میں ایک ہی کام کرسکتے ہیں، ملٹی ٹاسکنگ میں اینڈرائیڈ فون آئی فون سے اچھا ہیں.

ڈیزائننگ

ڈیزائن میں دیکھیں تو اینڈرائیڈ فون آئی فون سے زیادہ الگ الگ سائز میں چھوٹے بڑے الگ الگ کلر، مختلف کیمرا ڈیزائن. مختلف اسکرین ڈیزائن میں ملتے ہیں. لیکن آئی فون ایسا نہیں ہے. آئی فون کے سب ہی فون ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں، آئی فون کے ڈیزائننگ میں سب ہی فون کچھ زیادہ الگ نہیں ہوتا اس کی وجہ سے ہمیں سب فون ایک جیسے لگتے ہیں.


آئی فون اینڈرائیڈ سے اچھا کیسا ہے؟

آپٹیمائزیشن - کارکردگی
آپٹیمائزیشن اور کارکردگی کے معاملے میں آئی فون کو کوئی بھی ہرا نہیں سکتا ہیں، آئی فون میں ہارڈویئر اور سافٹویئر کا سب سے اچھا استعمال ہوتا ہیں، ایپل کا جو ہارڈویئر ہیں وہ خود ایپل ڈیزائن کرتی ہیں. لیکن اینڈرائیڈ میں ایسا بالکل نہیں اس کی وجہ سے اینڈرائیڈ میں بہتر کارکردگی نہیں ہوتی، اینڈرائیڈ میں کوئی کمپنی ہارڈویئر بناتی ہے تو کوئی کمپنی سافٹویئر اس کی وجہ سے اینڈرائیڈ فون میں اچھا آپٹیمائزیشن نہیں ہوتا ہے،

آپٹیمائزیشن میں آئی فون کا کوئی ہاتھ نہیں پکڑ سکتا ایپل آپٹیمائزیشن اور کارکردگی میں بادشاہ ہیں. اور آئی فون کے زیادہ ماڈل نہیں ہے اس کی وجہ سے IOS کو ایپل والے زیادہ بہتر بناتے اور دیکھ بال کرتے ہیں. اور آئی فون کے سب ہی ڈیوائس ہموار اور اچھے سے کام کرتا ہیں.

سافٹویئر اپڈیٹ

سافٹویئر کے بارے میں تو سب ہی اینڈرائیڈ اور آئی فون کو ہر سال نئے نئے سافٹویئر اپڈیٹ ملتے ہیں، جیسے کہ آئی فون کے ماڈلز کم ہے اور اُن کو پتہ رہتا ہے کہ سب ہی آئی فون کو سافٹویئر اپڈیٹ دینا آسان ہوتا ہے اور سب ہی اپڈیٹ جلدی مل جاتے ہیں. جس دن نیا ورژن لانچ ہوتا ہے اُسی دن تمام ڈیوائس کو سافٹویئر اپڈیٹ ملتے ہیں، لیکن اینڈرائیڈ فون میں Android-one والے یا گوگل کے موبائل فون میں سافٹویئر اپڈیٹ جلدی ملتے ہیں. 

اینڈرائیڈ کے دوسرے ماڈلز میں سافٹویئر اپڈیٹ آنے کے لیے صرف انتظار ہی کیا جا سکتا ہے، اور زیادہ تر موبائل فون پر تو اپڈیٹ ملتا ہی نہیں ہیں. اس کی وجہ سے اس معاملے میں آئی فون اینڈرائیڈ سے بہت بہتر ہیں.

اپلیکیشن کی کیفیت اور دستیابی؟

اینڈرائیڈ کے پلے سٹور میں اور آئی فون کی ایپ سٹور میں بہت سارے ایپس ملتے ہیں. لیکن آئی فون کے ایپس اینڈرائیڈ کے ایپ سے کوالٹی میں زیادہ اچھے ہوتے ہیں، اینڈرائیڈ کے پلے سٹور میں بہت زیادہ ایپ خطرناک ہوتی ہے اس کی وجہ سے فون کو نقصان پہنچ سکتا ہیں، آئی فون کے ایپس اینڈرائیڈ کے ایپس زیادہ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں، اور اُن کے ڈیزائننگ بھی بہت اچھا ہوتا ہے.

مان لیا جائے تو گوگل کی یوٹیوب ایپ میں اینڈرائیڈ میں جتنے آپشن ہے اُس سے زیادہ آپشن آئی فون میں ملتے ہیں. اس کی وجہ سے آئی فون اینڈرائیڈ سے اچھا ہے ایپس کوالٹی میں.

کیمرہ کوالٹی

آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل کے کیمرا کے بارے میں بولے تو آئی فون کی کیمرا کوالٹی اینڈرائیڈ سے زیادہ اچھا ہے. آئی فون کی کیمرا کوالٹی ایک "ڈی ایس ایل آر" کی جیسی ہوتی ہیں. مثلاً اینڈرائیڈ فون کا کیمرہ 50 میگا پکسل ہے اور آئی فون کا کیمرہ 12 میگا پکسل تب بھی آئی فون کا کیمرہ اینڈرائیڈ سے اچھا ریزلٹ دے گا، لیکن اس کی وجہ کیا ہے آئی فون اپنے کیمرہ ورکنگ میں ہارڈویئر سے اچھا ایک فوٹو نکالتا ہیں اُس فوٹو کو پروسس کرکے اچھے سے ایک تصویر تیار کرکے دیتا ہیں،

اس میں سب سے زیادہ امیج پروسیسنگ سب سے اہم ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ آئی کے 12 میگا پکسل کیمرہ اینڈرائیڈ کے 50 میگا سے بھی اچھا تصویر نکال سکتا ہیں،

سیکورٹی

آئی فون دنیا میں سب سے محفوظ فون ہے، اس کی وجہ بڑے بڑے مشہور شخصیت آئی فون کو لیتے ہیں، آئی فون کے سیٹنگ سے کئی زیادہ سیکورٹی آپشن دستیاب ہیں، جیسے کہ اگر ایک آئی فون کو کسی بھی کمپیوٹر میں کنیکٹ کرنا ہے تو وہ فون پاسورڈ مانگتا ہیں، پلے سٹور سے ایپ انسٹال کرنی ہے تو پاس ورڈ پوچھتا ہیں،

اسی وجہ سے کوئی بھی ڈیوائس میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتا، لیکن اینڈرائیڈ موبائل فون میں ایسا کچھ نہیں ہوتا ہے، ہیکر اینڈرائیڈ فون کو آسانی سے ہیک کرسکتا ہیں، لیکن اگر یہ کہا جائے کہ آئی فون کو ہیک کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے، اس لیے سیکورٹی کے حساب سے آئی فون سب سے بہترین فون ہیں.

Techpk

Hello Visitors, I Owner Of This Site My Name Is Abdul Kareem And I Belong To Pishin District Of Balochistan Province of Pakistan facebook twitter blogger pinterest

1 Comments

Previous Post Next Post