یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ | یوٹیوب سے بغیر ویڈیو بنائے روزانہ 5 ہزار کمانے کا آسان فارمولہ

یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ | یوٹیوب سے بغیر ویڈیو بنائے روزانہ 5 ہزار کمانے کا آسان فارمولہ

السلام علیکم محترم دوستوں آج ہم بات کریں گے کہ ہم یوٹیوب پر ویڈیو بنائے بغیر پیسے کیسے کما سکتے ہے.

 

یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ | یوٹیوب سے بغیر ویڈیو بنائے روزانہ 5 ہزار کمانے کا آسان فارمولہ
YouTube se paise kaise kamaye 2021

  

 

نوٹ سب سے پہلے یہ بات نوٹ کیجئے کہ اس کام کیلئے آپ کی انگلش اچھی ہونی چاہیے!

تو بات یوں ہے کہ اگر آپ کی انگلش اچھی ہے  تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ بغیر چینل بنائے بغیر ویڈیوز بنائے یوٹیوب سے روزانہ کا  پانچ ہزار روپے تک کما سکتے ہیں لیکن اُس لیول تک جانے کیلئے آپ کو تھوڑا سا ٹائم لگ سکتا ہے لیکن اتنی گارنٹی ہے کہ آپ کمائیں گے ضرور انشاء اللہ

اچھا  اب آتے ہیں کہ یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ کیا ہے اور 

 کام کیا کرنا ہوگا تو آپ لوگوں کو شاید معلوم ہوگا کہ Famebit کے نام سے ایک ویب سائیٹ ہے جہاں پر سپونسر ویڈیوز بنوانے کیلئے لوگ جاتے ہیں۔ یعنی وہاں پر یوٹیوبرز ہوتے ہیں اور لوگ اپنی پروڈکٹس کی اپنی سائیٹس کی اپنے ایپس کی پروموشن ویڈیوز بنوانے کیلئے 50ڈالرز سے لیکر 1000ڈالرز تک انویسٹ کرتے ہیں تو اب آپ کیسے پیسے کمائیں گے بات کرنے اور سمجھانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ یوٹیوب پر بڑے بڑے اور چھوٹے یوٹیوبرز کو سپونسرز ویڈیوز کیلئے رابطہ کرتے رہتے ہیں اور یہ ریٹ چینل کے سبسکرائبرز اور ویوز کے حساب سے طے ہوتا ہے۔ 

تو اب کرنا کیا ہے آپ نے آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں کیونکہ نہ تو آپ نے چینل بنا نا ہے اور نا ہی آپ نے Famebit کو جوائن کرنا ہے تو پھر آپ کیسے پیسے کمائیں گے؟  آپ پیسے کمائیں گے اگر میری بتائی ہوئی باتوں پر عمل کریں تو!

 ٹھیک ہے شروع کرتے ہیں انٹرنیٹ پر بے شمار کمپنیاں ہیں. ڈومین اور  ویب ہوسٹنگ.  سافٹ ویئرز سیلنگ،  ای کامرس شارٹ لنکس ،  ورڈ پریس تھیم سیلنگ. انڈروائڈ ایپس  یعنی اس طرح کی بے شمار کمپنیاں ہیں جو اپنے ایڈز  فیس بک پر یا یوٹیوب پر دیتے رہتے ہیں اور اکثر بڑے بڑے یوٹیوبرز کو سپونسرز ویڈیوز کیلئے بھی بھاری رقم ادا کرتے ہیں.

 اب آپ نے کرنا یہ ہوگا کہ جیسا کہ میں نے اوپر پہلے ہی بات کردی کہ اس کام کیلئے آپ کی انگلش اچھی ہونی چاہئے اب آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ آپ ایک اچھا سا پرپوزل تیار کریں گے جس میں آپ کمپنی کو آفر کریں گے کہ میرے پاس یوٹیوبرز کا ایک گروپ ہے جس میں 30سے 50یوٹیوبرز ہیں جن کے پاس 1000سے لیکر 20000سبسکرائبرز والے چینلز ہیں تو میں نے آپ کی کمپنی کے ایڈز دیکھے میں نے سوچا کہ آپ سے رابطہ کروں کہ جو ایڈز آپ ویسے چلواتے ہیں وہ وقتی طور پر آپ کو فائدہ دیتا ہے.

تو ہماری آفر آپ کو یہ ہے کہ اگر آپ لائف ٹائم فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو ہم آ پ کی کمپنی کی پروموشن 30یوٹیوب چینل پر ویڈیوکی صورت میں کریں گے اور وہ  ویڈیوز لائف ٹائم اُن چینلز پر پبلش رہیں گی۔ اُن کو بتائیں کہ آپ اگر کسی بڑے یوٹیوبر کو ایک ویڈیو کا 1000ڈالر دیتے ہیں تو وہ صرف اُس ایک چینل پر ہی ویڈیو رہے گی اور کچھ دن ویوز ہی ملنے کے چانس ہیں تو اگر آپ وہی اپنی ویڈیوز 30مختلف چینلز پر اپلوڈ کروائیں گے تو ہر چینل سے مختلف کسٹمرز ملیں گے آپ کو اور لائف ٹائم آپ کو فائدہ ہوتا رہے گے۔

یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ. 

یعنی کہ اسی طرح کی اُن کو اُن کے فائدے کی باتیں آپ نے پرپوزل میں لکھنی ہیں۔ جس کمپنی کو بھی آپ نے پرپوزل بھیجنا ہے اوپر اُس کمپنی کا نام ضرور لکھیں اور سب سے نیچے جاکر اپنا کوئی اچھا سا کمپنی نام لکھیں اور کوئی اچھا سا اپنا عہدہ منتخب کرکے وہ لکھیں ساتھ میں اپنا ای میل ایڈریس، اپنا وٹس ایپ نمبر ساری ڈیٹل لکھیں۔

شروع شروع میں آپ کو ہوسکتا ہے آرڈر نہ ملے لیکن آپ نے ہمت نہیں ہارنی آپ نے مختلف ایپس والوں کو مختلف کمپنیوں سے رابطے کرتے رہنا ہے اور اُن کو اپنا پرپوزل بھیجتے رہنا ہے اور ایک دن وہ آئے گا کہ آپ کو ڈھیروں آرڈرز بھی ملنے شروع ہوجائیں گے۔

اب آپ نے کام کیسے کرنا ہے تو بھائی اُس کیلئے آپ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبرز کو پکڑیں اُن سے رابطہ کریں جن کے پاس 1000سے 20000سبسکرائبرز والے چینلز ہیں اُن کا ایک گروپ بنائیں اور اُن کو بولیں کہ میرے پاس کام ہوتا ہے

سپونسرز ویڈیوز بنانے کا تو اگر آپ کی مونیٹائزیشن آن نہیں ہے اور آپ پیسے کمانا چاہتے ہیں تو میں آپ کو کام دے سکتا ہوں ہر ویڈیو بنانے کا آپ کو 10ڈالر سے لیکر کر 50ڈالرز تک ملیں گے چینل کے سبسکرائبرز کے حساب سے اور اپنا پرافٹ مارجن رکھنے کے بعد ریٹ دیں جب بھی کوئی کام ملے دیکھو کہ کتنے ڈالرز کا ٹوٹل آرڈرز ہے.

 مثال کے طور پر آپ کو 500ڈالرز کا آرڈر ملا ہے اور آپ نے 30 چینلز پر ویڈیوز اپلوڈ کروانی ہیں تو آپ یوٹیوبرز کو کہہ سکتے ہو کہ اس ویڈیو کا آپ کو 10ڈالرز ملیں گے تو اس طرح سے 200ڈالرز آ پ کما سکتے ہیں ایک ہی آرڈر سے آپ کو کیا کرنا ہے بس ڈیل کرنی ہے اور پیسے لینے ہیں۔ 

یہ کام دیکھنے میں آسان ضرور لگ رہا ہے لیکن اس کو کرنے میں آپ کو کچھ دشواریاں آ سکتی ہیں،  وہ کیا ہیں ہوسکتا ہے آپ کو 1ماہ تک کوئی آرڈر ہی نا ملے یہ بھی ہوسکتا ہے 2سے 3ماہ تک بھی کوئی آرڈر نہ ملے،  یا پھر ہوسکتا ہے آپ کو آرڈرز تو پہلے ہفتے سے آنا شروع ہوجائیں لیکن آپ کی یوٹیوبرز ٹیم کی سلیکشن درست نہ ہوجواچھی ویڈیوز نہ بنا پائیں تو اس کیلئے آپ نے پہلے جس کو سلیکٹ کرنا ہے.

 اُس کے چینل کا اچھے سے وزٹ کرنا ہے اُس کو دیکھنا ہے کہ اس کے ویڈیوز بنانے کا سٹائل کیسا ہے یا اُس کے چینل پر ویوز کا حساب کتاب کیا ہے۔ یہ ساری چیزیں آپ نے چیک کرنے کے بعد یوٹیوبرز کی ٹیم سلیکٹ کرنی ہے۔ 

بھائی یہ کام زندگی بھر چلنے والا کام ہے لیکن شروع شروع میں آپ کو تھوڑا سا صبر اور محنت کرنی پڑے گی اُس کے بعد آپ کے پاس آرڈرز ہی آرڈرز آنے شروع ہوجائیں گے آپ یہی کام مختلف فیس بک گروپس میں بھی اپنی آفر دے سکتے ہو کہ اگر کسی کو اپنی پروڈکٹ کو یا اپنی ویب سائیٹ یا ایپ کو 30سے 50مختلف یوٹیوب چینلز پر پروموٹ کروانا ہو تو مجھ سے رابط کرے اس سے آ پ کام تو اکیلے شروع کریں گے لیکن بعد میں آپ ایک کمپنی کی شکل بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ 

اب اس سے پیسے کمائے گا کون وہی کمائے گا جو اس کو اپنی ضرورت سمجھے گا اور اس پر عمل کرے گا۔ باقی اللہ سے دُعا ہے کہ جو بھی اس کام کو شروع کرے اُس کے کام میں برکت عطا فرمائے اور اُس کی محنت کا پھل اُس کو ضرور ملے۔

تو اب لوگ جان چکے ہوں گے کہ. یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں

دُعاؤں میں یاد رکھنا۔اور اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگے تو. گے ضرور شئر کریں شکریہ.


یہ بھی پڑھیں

فری لانسنگ کیا ہے. فری لانسنگ سے پیسے کمائیں

 

ایفیلیئٹ affiliate مارکیٹنگ کیا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post