فائیور کیا ہے - فائیور سے پیسے کیسے کمائیں 2021 (How to work on Fiverr in Urdu) fiverr meaning in urdu

فائیور کیا ہے - فائیور سے پیسے کیسے کمائیں 2021 (How to work on Fiverr in Urdu) fiverr meaning in urdu

 

فائیور کیا ہے - فائیور سے پیسے کیسے کمائیں 2021 (How to work on Fiverr in Urdu) fiverr meaning in urdu
فائیور کیا ہے. What is fiverr in urdu


السلام علیکم محترم دوستوں 

آج میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں آن لائن پیسے کمانے کے بارے میں جس ویب سائٹ کے بارے میں آج ہم بات کرنے والے ہے وہ ہے آن لائن پیسے کمانے والا مشہور ویب سائٹ فائیور fiverr تو چلیں شروع کرتے ہیں.

فائیور کیا ہے  — فائیور سے پیسے کیسے کمائیں

اگر آپ آن لائن پیسے کمانے کا پلیٹ فارم ڈھونڈ رہے ہے. تو آپ بلکل درست پوسٹ پر پہنچے ہیں. آج ہم ایک ایسے ویب سائٹ کے بارے میں بات کریں گے جس سے آپ بےشمار پیسے کما سکتے ہے.

اِس ویب سائٹ پر وہی لوگ کامیابی حاصل کرسکتے ہے جن کے پاس کوئی خاص مہارت یا ٹیلنٹ ہے. اگر آپ کے پاس بھی کوئی مہارت ہے مطلب کوئی بھی کام آتا ہے تو آپ آسانی سے مہینے کے ہزار ڈالر تک کما سکتے ہیں.
فائیور ایک بین الاقوامی ویب سائٹ ہے جو اُن لوگوں کو کنیکٹ کرتی ہے جو آپس میں ایک دوسرے کے کام آ سکے.

 
{tocify} $title={Table of Contents}

   
فائیور کیا ہے — فائیور سے پیسے کیسے کمائیں 2021

فائیور کیا ہےفائیور سے پیسے کیسے کمائیں. اس سے پہلے فائیور کے بارے میں بتا دوں alexa رینک میں فائیور پوری دنیا میں 496 پوزیشن پر براجمان ہے. جو کہ ایک بہت بڑی بات.
اس ویب سائٹ میں پوری دنیا کے ہر ایک ملک کے لوگ جوڑے ہوئے ہے. فائیور ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر لوگ اپنے مہارت اور ٹیلنٹ سے پیسے کماتے ہے.

اس میں اکاؤنٹ بنانے سے پہلے آپ جان لیں کہ آپ جس کام کو اچھے سے کر سکتے ہے. جو آپ کی مہارت ہے اُس کا ایک بینر یا پوسٹ فائیور میں شامل کرنا ہے. 
اس میں بہت سارے بینر آپ کو مل جاتے ہے. فائیور میں کم از کم 5 ڈالر سے لیکر سو ڈالر تک کا کام کیا جاتا ہے.
 

یہ بہت اچھی اور بھروسے والا ویب سائٹ ہے جو آپ کے مہارت کو بہت اوپر تک لے جاتی ہے. 
 
لوگ "فائیور" میں کچھ کام کے لئے جب لوگوں کو سرچ کریں گے تو آپ کا نام بھی درج ہونا چاہئے. جو کلائنٹ جب آپ کو کسی کام کے لئے آرڈر دے گا. تو آپ کو وہ کام ایک مخصوص وقت میں مکمل کر کے دینا ہوتا ہے.
 

آپ فائیور میں کوئی بھی کام کم از کم 5 ڈالر قیمت رکھ سکتے ہے. 5 ڈالر پاکستانی روپے میں 8 سے نو سو روپے ہوتے ہیں. ایک کام کرکے آپ روزانہ پیسے کما سکتے ہے. آپ ایک دن میں جتنے سارے کام مکمل کریں گے آپ کو اتنا فائدہ اور آن لائن کمائی ہوگی. اب آپ سمجھ گئے ہونگے کہ فائیور کیا ہے.

 

فائیور سے پیسے کیسے کمائیں؟


آپ جب فائیور جوائن کرتے ہے تو آپ کو اس سے زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کے لئے بہت سارے آپشن مل جاتے ہے. آپ جب جوائن کرتے ہے. تو آپ کو پتہ تو چل ہی جائے گا. لیکن پھر بھی میں آپ کو نیچے ساری تفصیلات بتا دیتا ہوں.

جب آپ کو کسی بھی کام کو کرنے کے لئے ایک ٹائم حد ملتا ہے. مثلاً کسی کے لئے آپ کو ایک تصویر ڈیزائن کرنا ہے. اگر اُس کو فوری طور پر چاہیے تو آپ اُس سے ایک ڈالر زیادہ لے سکتے ہیں.
 
آپ ایک دن میں جیتنا چاہے اُتنا آرڈر مکمل کرسکتے ہے.
آپ فائیور کے ساتھ ایک سے زیادہ زیادہ کام کرسکتے ہے جس سے آپ کی آن لائن آمدنی زیادہ ہو سکے.

بس یہی کچھ طریقے ہوتے ہے جس سے آپ بہت زیادہ پیسے کما سکتے ہیں.

 

فائیور میں کیا کرتے ہے.

آپ فائیور میں کچھ بھی کام کرسکتے ہے لیکن یہ سارے کام آن لائن ہوتے ہے. میں کچھ فائیور میں کئے جانے والے کام کے بارے میں بتانے جارہا ہوں جس سے آپ سمجھ سکتے ہے کہ فائیور میں کیا کام کرتے ہے.

 

  1. ویڈیو ایڈیٹنگ
  2. بیک لنکس بنانا
  3. آرٹیکل لکھنا
  4. ای میل مارکیٹنگ
  5. میوزک
  6. پوسٹرز
  7. ٹریفک
  8. کتابیں اور کور تخلیق کرنا
  9. لوگو بنانا
  10. تصویر ایڈیٹنگ
  11. بینر یا اشتہار بنانا
  12. سوشل میڈیا شئرنگ
  13. ویب سائٹ ڈیزائنگ
  14. بلاگنگ
  15. اپلیکیشن بنانا
  16. زبانوں کا ترجمہ
اور بھی بہت سارے کام
 

آپ جس میدا میں اچھا پرفارم کرسکتے ہے. آپ اس حساب سے اکاؤنٹ بنا سکتے ہے. کچھ ہی دنوں میں آپ کے پاس گاہک آنا شروع ہو جائیں گے. اب آپ کو سمجھ آ گیا ہوگا کہ فائیور کیا ہے. اور اس میں کیا کام کئیے جاتے ہے.
 
جیسے کہ جیسی ضرورت ویسا کام یہاں پہ کیا جاتا ہے. آپ جتنے سارے کیٹیگری اوپر دیکھ چکے ہے. اس سے بہت زیادہ کیٹیگریز فائیور میں موجود ہے سینکڑوں کے حساب سے 100 سے زیادہ آپشن ہے. آپ جو آپشن چاہے اُس آپشن کو منتخب کرسکتے ہے.
 

فائیور اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

 
 How to Make account on Fiverr in urdu

سب سے پہلے ہم اپنے کمپیوٹر یا موبائل میں fiverr.com کھول لیتے ہیں. سائٹ کھولنے کے بعد جوائن کا آپشن آئے گا. آپ وہاں جا کر کلک کریں.

 

جوائن پر کلک کرنے کے بعد 3 آپشنز آئیں گے


فیس بُک Continue Facebook اگر آپ فیس بک سے کنیکٹ کر کے اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہے تو Continue Facebook پر کلک کریں.

 

گوگل جی میل Continue With Gmail اگر آپ جی میل سے کنیکٹ کرکے اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہو تو Continue With Gmail پر کلک کریں.
 
ای میل email اگر آپ کسی اور ای میل سے اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہو تو باکس میں ای میل ایڈریس سبمیٹ کرکے Continue پر کلک کریں. Continue پر کلک کرنے کے بعد نیا پیج کھولے گا جس میں آپ کو اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ سیٹ کرنے کے بعد Join پر کلک کر کے اکاؤنٹ بنا لینا ہے.
 

جوائن کرنے کے بعد سے پہلا پیج کھولے گا. اُس میں آپ کو ای میل ایڈریس ویریفائیکشن کرنے کا بتا رہا ہوگا. تو آپ نے جو ای میل ایڈریس ڈالی تھی اُس ای میل آئی ڈی کو لاگ ان کرے جس میں فائیور کی طرف سے ایک ای میل آیا ہوگا. اس میں ایک لنک ہوگا اس پر کلک کرکے اپنے اکاؤنٹ کو ویریفائی کریں.

 

اکاؤنٹ کھولنے کے بعد اپنی فروخت پوست کو گیگGig کہتے ہے. تو چلو سیکھتے ہے اپنی فروخت پوسٹ( Gig)  کیسے بناتے ہیں.


فائیور پر اپنا پہلا Gig کیسے بنائیں؟


 Fiverr gig in urdu 

دوستوں Gig بنانے کے لئے پہلا آپ کو اوپر لیکھا ہوگا Become A Seller پر کلک کروگے تو اُس کے بعد ایک فارم کھولے گا اس فارم کو پوری طرح آپ کو بھرنا ہے. 
اور اپنی پوری معلومات ڈالنی ہے جیسے کہ.
 

Availability- اس میں آپ کو پہلا آپشن آئے گا فُل ٹائم اور پارٹ ٹائم جس میں آپ کو فُل ٹائم منتخب کرنا ہے. 
 
Linked Account - اس میں آپ کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹ جیسے کہ فیس بُک، ٹیوٹر، وغیرہ لینکیڈ کرنا ہے جو جو ہے تمہارے پاس. 
 
Language - اس میں آپ کو اپنی زبان کا انتخاب کرنا ہے انگلش سیلیکٹ کریں.
  
Skills- اس آپشن میں آپ نے سیلیکٹ یعنی اپنی مہارت ٹیلنٹ لکھنا ہے کہ آپ کو کیا کام کرنا آتا ہے. اس کے بعد yes پر کلک کرنا ہے. کلک کرنے کے بعد دو اور باکس اوپن ہوں گے. جس میں پہلے باکس میں آپ کو اپنا مہارت ٹیلنٹ لکھنا ہے. آپ کیا ہنر رکھتے ہو اور دوسرے باکس میں آپ کو اپنا تجربہ لیول لکھنا ہے. تجربہ لکھنے کے بعد Crear پر کلک کریں.
 
Education - اس آپشن میں آپ کو اپنا تعلیم لکھنا ہے.

Certificate - یعنی آپ کے پاس اپنا کام تجربہ سرٹیفکیٹ ہے تو اس کی ساری معلومات لکھے اگر نہیں ہے تو چھوڑیں
 
Profile photo - یہاں پر اپنا پروفائل تصویر اپ لوڈ کریں

Description - ڈیسکرپشن میں آپ کو اپنے کام کے بارے میں لکھنا ہے. جو 150 لفظ پر مشتمل ہو اتنا کام کرنے کے بعد Continue And Gig پر کلک کر دیجئے.
  

یہ سب کرنے کے بعد آپ کا فائیور اکاؤنٹ تیار ہو جائے گا. اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ فائیور کیا ہے اور اس میں اکاؤنٹ بنانا کتنا آسان ہے. آپ کی ارننگ آرڈر آنے کے ساتھ شروع ہو جائے گا. بس آپ کو سہی معلومات ایڈ کرنا ہوگا جس کے لئے آپ کا اچھا ہنر ہی آپ کو پیسے کما کر دے گا. 

فائیور ایک فری لانسنگ ویب سائٹ ہے. فری لانسنگ کیا ہے اور فری لانسنگ سے پیسے کیسے کمائیں اُس کی مکمل معلومات یہاں دیکھیں

  

امید ہے آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہوگی فائیور کیا ہے - فائیور سے پیسے کیسے کمائیں. یہ سمجھ آگیا ہوگا.
آپ ایسی ہی انٹرنیٹ سے جوڑی آن لائن ارننگ، بلاگنگ، ایڈسینس اور ڈیجٹل مارکیٹنگ کے بارے میں جاننے کے لئے ہماری سائٹ کو سبسکرائب کریں تاکہ آپ کو نئی پوسٹ کی خبر بروقت مل سکے شکریہ والسلام 🙂

2 Comments

  1. آرٹیکل بہت مفید اور ہیلپ فل رہا۔بہت شکریہ

    ReplyDelete
Previous Post Next Post