پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن کے حوالے سے بڑی پیش رفت | facebook monetization in Pakistan 2021

پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن کے حوالے سے بڑی پیش  رفت | facebook monetization in Pakistan 2021

پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن کے حوالے سے بڑی پیش  رفت | facebook monetization in Pakistan 2021

کے پی کے حکومت نے فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن آن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان یوٹیوب کی طرح فیس بک سے پیسے کما سکیں.
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے فیس بک سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کے لئے رابطہ کیا ، ضیاء اللہ بنگش نے ریجنل ہیڈ فیس بک سے رابطہ کیا۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے سائنس اینڈ ٹکنالوجی اور انفارمیشن سے متعلق مشیر. ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہمارے نوجوانوں اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی جانب سے پاکستان میں فیس بک کی منیٹائزیشن آن کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر فیس بک سے رابطہ کیا۔
مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوٹیوب کی طرح فیس بک بھی پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرے تا کہ ہمارے نوجوان اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ لوگ فیس بک سے پیسے کما سکیں.

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستان کا ایک بہتر امیج پروموٹ کر رہے ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان فیس بک سے پیسے کما سکیں اور اس جدید دور میں یہ ان کے لیے آمدنی کا زریعہ بنے۔

ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے فیس بک کی منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے باقاعدہ اقدامات شروع کر دیئے انشاءاللہ جلد ہمارے نوجوانوں کو خوشخبری ملے گی، اور فیس بک ہمارے نوجوانوں کے لیے پیسے کمانے کا زریعہ بنے گا۔

اس اقدام سے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی بھی بین الاقوامی سطح پر پروموشن ہو گی اور پاکستان کا ایک بہتر امیج پروموٹ ہو گا جبکہ پاکستان کی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑے گا اور بہتر ہو گی۔

جیسے کہ آپ کو پتہ ہے پاکستان میں اب تک فیس بک  مونیٹائزیشن آن نہیں ہے. لیکن پھر بھی بہت سے پاکستانی باہر ممالک سے  اپنے فیس بک پیج میں ایڈمن شامل کرکے پیسے کما رہے ہیں جو کہ یہ ایک لحاظ سے خطرے والا کام ہیں،
بہت سے لوگوں کو اس طرح اپنے فیس بک پیجر سے ہاتھ دھونا پڑا ہے. اس لیے پاکستانی نوجوان چاہتے ہیں کہ فیس بک پاکستان میں جلد سے جلد اپنا مونیٹائزیشن آن کرکے پاکستانیوں کو دنیا بھر میں اپنا ہنر دکھانے کا موقع دے،

1 Comments

Previous Post Next Post