گوگل ایڈسینس کے سوالات کے جوابات | Adsense Question Answers In Urdu

گوگل ایڈسینس کے سوالات کے جوابات | Adsense Question Answers In Urdu

گوگل ایڈسینس کے سوالات کے جوابات | Adsense Question Answers In Urdu


السلام علیکم محترم دوستوں 

آپ کا اگر بلاگ ہیں یا یوٹیوب چینل ہیں تو آپ نے ایڈسینس کا نام تو ضرور سنا ہوگا، اور آپ کو اُس کے بارے میں تھوڑا بہت تو پتہ بھی ہوگا ہم اس سے پیسے کما سکتے ہے. پر آپ کے دماغ میں کچھ سوالات ہوں گے ایڈسینس سے متعلق جس کا جواب شاید آپ کو ابھی تک نہیں ملا ہو تو یہاں آپ کو وہ سارے سوالوں کے جوابات ملنے والے ہیں.

ایڈسینس سے متعلقہ میں نے سوال لکھے ہیں جو اکثر لوگ پوچھا کرتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں، تو آپ ہر سوال کو پڑھیں اور اُس کا جواب بھی پڑھے.. میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں آپ کو بہت کچھ ایسا جاننے اور سیکھنے کو ملے گا جو آپ کو ابھی تک نہیں پتا تھا. تو چلیں شروع کرتے ہیں. 

{tocify} $title={Table of Contents}

ایڈسینس سوالات کے جوابات Adsense Question Answers In Urdu


نوٹ: کچھ سوال اور جواب ایسے ہیں جو صرف آپ کو جب سمجھ آئے گی جب آپ ایڈسینس پہلے سے استعمال کرتے ہیں، اُن میں کنفیوز نہ ہو.

1: ایڈسینس کیلئے اپلائی کرنے سے پہلے کیا کریں؟

ایڈسینس کے لیے اگر آپ اپلائی کرنے والے ہیں تو آپ کو سب سے پہلی بات تو جلد بازی بلکل بھی نہیں کرنی ہیں اور اپنی سائٹ کو پوری طرح سے تیار کرنے کے بعد ہی اپلائی کرنا ہیں.

2: اردو بلاگ کے لیے ایڈسینس اپلائی کرنے پر کونسی زبان سلیکٹ کریں؟

اردو سے مطلب ہیں جیسے techpk پر لکھا ہوا ہیں. تو اگر آپ بھی ایسے لکھتے ہیں اپنے بلاگ پر تو آپ اردو لینگویج سلیکٹ کرسکتے ہیں.. پر یہ اتنا خاص ضروری بھی نہیں ہیں کچھ لوگوں نے انگلش سلیکٹ کی تھی اور اُن کے بھی اکاؤنٹ اپروو مطلب منظور ہوئے ہیں.

3: ایڈسینس اپلائی کرنے کے لیے کتنی پوسٹ اور وزٹرز ہونا چاہئے؟

کتنی وزٹرز ہو یا کتنی پوسٹ ہو اُس کی کوئی قدر نہیں ہیں. پر آپ کو اپلائی کرنے سے پہلے یہ دھیان ضرور دینا ہیں کہ سائٹ سہی سے ڈیزائن ہو اور کم سے کم 15 سے بیس بہترین پوسٹ شائع کر چکے ہو.
وزٹرز کتنے بھی ہو اُس سے سائٹ کے اپروول ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑتا.

4: کیا ڈومین لے کر اپلائی کرنے سے ایڈسینس جلدی منظور ہو جاتا ہیں؟

جی بلکل، اگر آپ اپنے بلاگ میں ایڈسینس اپلائی کرنے سے پہلے ڈومین ایڈ کر لیتے ہیں تو ایڈسینس کی ٹیم کو لگتا ہیں یہ تھوڑا سیریز ہیں بلاگ کو لے کر تو تھوڑا فائدہ تو ملنا ہی ملنا ہے بلاگ اپروو ہونے میں.

5: اشتہارات blank خالی کیوں آتے ہیں سائٹ میں؟

جب کسی سائٹ کو ایڈسینس کے لیے اپلائی کرتے ہیں تو سائٹ مکمل طور پر منظور ہونے کے دو اقدامات ہوتے ہیں. پہلا ایڈسینس کے لیے اپلائی کرے پھر جب اپروو ای میل آ جاتا ہیں تو ہمیں اشتہارات کوڈ بنا کر سائٹ میں لگانا ہوتا ہیں. پھر ایڈسینس کی ٹیم سائٹ کو وزٹ کرتی ہیں اور دیکھتی ہیں سائٹ سہی ہے پھر آٹومیٹک ایڈز دیکھنے لگتے ہیں.
ایڈز کو دکھنے میں ایک مہینے تک لگ سکتا ہیں یا پھر ہو سکتا ہے دس منٹ میں دکھنے لگے.. اُس میں آپ یا میں کچھ نہیں کر سکتے. آپ ایڈز کوڈ لگا کر اپنی سائٹ پر دھیان دے.

6: بلاگر میں پوسٹ کے بیچ میں ایڈز کیسے لگائیں؟

آپ چاہیں تو ایڈز کے کوڈ کو پوسٹ کے بیچ میں شامل کرسکتے ہیں پر اُس میں بہت دماغ خوری ہے اور ٹائم بھی لگتا ہیں. آپ ٹیمپلیٹ میں ایڈز کے کوڈ شامل کرکے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں ایڈز کو ہر پوسٹ میں لگا سکتے ہیں.


7: گوگل ایڈسینس کے فائدے کیا ہے استعمال کرنے کے؟

آن لائن پیسے کمانے ہے تو میرے حساب سے گوگل ایڈسینس کا جواب نہیں.. پر ایسا نہیں ہیں آپ دوسرے ایڈز نیٹورک بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن گوگل ایڈسینس سب سے اچھا ہیں.


8: ایک پیج پر ایڈسینس کے کتنے ایڈز استعمال کرسکتے ہیں؟

پہلے مسئلہ تھا اب گوگل ایڈسینس نے ایڈز لمیٹ ہٹا دی ہیں، آپ کتنے بھی ایڈز ایک پیج پر استعمال کرسکتے ہیں، پر زیادہ استعمال کرنے سے لوڈنگ ٹائم بڑے گا اس لیے زیادہ سے زیادہ 4 ایڈز استعمال کریں.


9: ایڈسینس کا فلوٹنگ (اسکرین پر فکس) ایڈز لگا سکتے ہیں؟

نہیں، آپ نہیں لگا سکتے. یہ گوگل ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف ہے. اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کا ایڈسینس اکاؤنٹ کچھ ہی گھنٹوں میں بلاک ہو جائے گا. تو ایسا کرنے کا سوچے بھی نہیں.


10: ایڈسینس ایڈز میں Synchronous اور Asynchronous ads ایڈز کیا ہے؟

دونوں ایڈز کے ٹائپ ہے جو الگ الگ طرح سے لوڈ ہوتے ہیں. چلیں دونوں کو دیکھ لیتے ہیں کیسے لوڈ ہوتے ہیں.
اول Synchronous: جیسے اگر سائٹ پر تین ایڈز لگے ہیں اور جب سائٹ لوڈ ہو رہی ہیں تو تینوں ایڈز ایک کے بعد ایک لوڈ ہوں گے. مطلب پہلے ایک لوڈ ہو جائے گا اُس کے بعد دوسرا ایڈز لوڈ ہونا شروع ہوگا پھر تیسرا لوڈ ہوگا.
(<——Ad1——>] [<——Ad2——->][<—Ad3—>)

دوم Asynchronous: سائٹ پر تین یہ والے ایڈز لگے ہیں تو سائٹ لوڈ ہونے پر تینوں ایڈز ایک ساتھ لوڈ ہونے لگتے ہیں. اس میں ایسا نہیں ہوتا کہ پہلے ایک لوڈ ہوگا اُس کے بعد دوسرا تیسرا.


11: کونسے ایڈز استعمال کریں، Synchronous یا Asynchronous ایڈسینس میں؟

میرا مشورہ ہے کہ Asynchronous استعمال کریں، اس کا فائدہ یہ ہے کہ سارے ایڈز ایک ساتھ لوڈ ہوں گے تو اشتہارات لوڈ ہونے میں کم ٹائم لگے گا جس سے سائٹ کی لوڈنگ سپیڈ بڑے گی اور جو سرور لوڈ ہوتا ہیں وہ کم ہوگا.


12: کم سی پی سی CPC والے ایڈز بلاک کرنے سے آمدنی بڑھتی ہے؟

جی بلکل، پر بہت زیادہ نہیں. جیسے آپ کو یہ تو پتہ ہی ہوگا کہ پاکستان اور انڈیا میں کم سی پی سی والے اشتہارات ہی آتے ہیں، تو اگر آپ کم CPC والے اشتہارات بلاک کرکے امریکہ والے ہائی سی پی سی ایڈز پاکستان یا انڈیا کے صارفین کو دیکھاوگے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا.. تو کہنے کا مطلب آپ ایڈز کی جو کیٹیگری چاہے بلاک کر سکتے ہیں پر یہ پکا نہیں کہ اُس سے آپکی آمدنی بہتری ہو.


13: ایڈسینس کی آمدنی کیسے بڑھائیں؟

آپ جو ایڈز کے سی پی سی ہیں اُس پر کوئی کنٹرول نہیں کر سکتے اور وہ کم زیادہ ہوتا رہتا ہیں، پر آپ CTR کو کنٹرول کر سکتے ہیں. سی ٹی آر بڑھانے کے لیے ایڈز کو الگ الگ جگہ پر لگائیں اور اُس کا ٹائپ مطلب قسم اور ڈیزائنگ وغیرہ تبدیل کرتے رہے. الگ الگ جگہ ایڈز لگا لگا کر دیکھے ہو سکتا ہیں آپ کی سائٹ کے حساب سے کونسی درست جگہ ہیں وہ پتہ کرنے میں آپ کو مہینوں لگ جائے پر کرتے رہیں.

14: ایڈسینس سے کتنا کما سکتے ہے؟

یہ ایسا سوال ہیں جس کا جواب سب کے پاس ہیں یا کسی کے پاس نہیں ہے. کیوں کہ آن لائن کمانے کی کوئی حد مقرر نہیں ہیں کہ کتنا کما سکتے ہیں. جتنا کام کریں گے، اتنے زیادہ صارفین آئیں گے اُتنی ہی زیادہ آمدنی ہوگی مطلب یہاں ہمارے گاہک ہمارے صارفین ہیں جتنے صارفین اُتنی آمدنی 😋


15: زیادہ سے زیادہ کتنا CTR محفوظ ہوتا ہے؟

سی ٹی آر تو جتنا زیادہ ہوگا اُتنی آمدنی ہوگی یہ تو آپ کو پتہ ہوگا. پر اگر ایسا ہونے لگے کہ جنتے بھی صارفین سائٹ پر آئے وہ سب ایڈز پر کلک کرے تو ایڈسینس کو تو لگے گا نا کہ اس نے اِن سب سے بولا ہوگا یا ایڈز ایسی جگہ لگائیں ہوں گے کہ جو وزٹر ہیں وہ کسی اور چیز پر کلک کر رہے ہوں گے پر ایڈز پر کلک ہو رہے ہیں.. تو ایسے میں ایڈسینس اکاؤنٹ خطرے میں آ سکتا ہیں.

آپ ایڈز قانون طریقے سے لگائیں اور اُس میں کوئی چھیڑخانی نہ کریں تو 25٪ سی ٹی آر بھی محفوظ ہیں ایڈسینس اکاؤنٹ کے لیے. پر اگر آپ ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف جا رہے ہیں جب اتنا سی ٹی آر مل رہا ہیں تو اکاؤنٹ خطرے میں آ سکتا ہیں.

16: بلاک url ویب سائٹ کو واپس کیسے انبلاک کرے ایڈسینس میں؟

جب کوئی سائٹ بلاک ہوتی ہیں تو اُس کو واپس انبلاک کرنا نا ممکن کے برابر ہیں، پھر بھی آپ اپیل کرسکتے ہیں. اپیل کرنے سے پہلے آپ کی سائٹ کیوں بلاک ہوئی ہیں اُس کی وجوہات جان کر اُس کو ضرور ٹھیک کر لیں. ایڈسینس کی پوری پالیسی کو فالو کرے پہلے.


17: کیا ایک ویب سائٹ پر ایک سے زیادہ ایڈسینس اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں؟

جی آپ کر سکتے ہیں. اگر آپ ایک ویب سائٹ پر ایک سے زیادہ اکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں تو آپ کو استعمال کرنے سے پہلے ایک بار ایڈسینس کی پالیسی پوری ضرور پڑھ لینی چاہیے، کیوں کہ اگر آپ بار بار سائٹ پر ایڈسینس کے اکاؤنٹ بدلیں گے تو ہوسکتا ہیں آپ کے اکاؤنٹ ہی بلاک ہو جائیں.


18: کتنے پیسے ہونے پر پیمنٹ ملتی ہے؟

100 ڈالر ہونا چاہئے جب ہی پیمنٹ ملتی ہیں. اُس سے کم نہیں.

19: ایڈسینس اور ایفیلیئٹ مارکیٹنگ ایک ساتھ کرسکتے ہیں؟

جی بلکل، ایفیلیئٹ مارکیٹنگ اور ایڈسینس کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے ایڈسینس میں کوئی مسئلہ نہیں.. پر میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ جہاں ایفیلیئٹ مارکیٹنگ استعمال کرے وہاں ایڈز نہ لگائے.. ورنہ صارف آپ کی ایفیلیئٹ لنک کی جگہ ایڈز پر کلک کرکے وہ سامان کہی اور سے خرید لے گا جس سے آپ کی اُتنی آمدنی نہیں ہوگی جتنے ایفیلیئٹ مارکیٹنگ سے ہو سکتی تھی.

ایفیلیئٹ مارکیٹنگ کیا ہے یہاں دیکھیں 


20: آگر ایڈسینس کی کسی پالیسی کو فالو نہ کرے تو کتنے ٹائم میں اکاؤنٹ بلاک ہو جاتا ہے؟

اس کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہیں، ہو سکتا ہیں 30 منٹ میں اکاؤنٹ بلاک ہو جائے یا پھر ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہیں. تو ایڈسینس کی پالیسی کی پیروی ضرور کریں.


21: کیا ایک ایڈسینس اکاؤنٹ کو الگ الگ ویب سائٹ یا بلاگ پر استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی بلکل، ایک ایڈسینس اکاؤنٹ کو آپ کتنی بھی ویب سائٹ یا بلاک پر استعمال کر سکتے ہیں اس کی کوئی حد ہیں. یہاں دھیان دینے والی بات یہ ہے کہ آپ جتنی بھی ویب سائٹ یا بلاگ پر ایڈسینس استعمال کرے اُن میں سے ایک بھی ایسی ویب سائٹ نہیں ہونی چاہئے جو ایڈسینس کی پالیسی کا پیروی نہ کرتی ہو، نہیں تو آپ کا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بلاک ہو سکتا ہیں.


22: ایڈسینس CPC کیسے بہتر کرتے ہیں

اس میں کوئی ڈائریکٹ طریقہ تو نہیں ہیں.
ایڈسینس سی پی سی بڑھانے کے لیے جتنی بھی پیسے والی کیٹیگریز ہیں، اُن پر آرٹیکل لکھ کر کوالٹی ٹریفک لا سکتے ہیں، جس سے ہائی cpc والی ایڈز آپ کی سائٹ پر آئے گی.

23: پیمنٹ کب سینڈ ہوتی ہے اور کتنے دن میں مل جاتی ہے ایڈسنس سے؟

ایڈسینس ہر مہینے کی 21 تاریخ کو پیمنٹ سینڈ کرتا ہیں، اور اُسکے دو تین دن میں وہ پیسے ہماری بینک اکاؤنٹ میں آ جاتی ہیں. کبھی کبھی ایسا ہوجاتا ہیں کہ اگر کسی ایڈسینس اکاؤنٹ میں کوئی گڑبڑ نظر آتی ہیں تو پیمنٹ کو ہولڈ پر ڈال دیتے ہیں پر اکاؤنٹ کو چیک کرنے کے بعد پیمنٹ سینڈ کر دی جاتی ہیں. تو کوئی بھی فرضی طریقے سے پیسے کمانے کا سوچ رہے ایڈسینس سے تو سوچنا بند کردیں.
اگر ایڈسینس نے پیمنٹ بھیج دی پھر بھی نہیں آیا تو اپنے بینک سے رابطہ کریں

24: ایڈسینس ویریفائیڈ کیسے کرے اور پن کب آتی ہیں؟

ایڈسینس اکاؤنٹ کو ویریفائی کرنے کے لیے ہمارے دئیے ہوئے ایڈریس پر ایک پن آتا ہیں وہ ہمیں اکاؤنٹ میں ڈالنا ہوتا ہیں. جو پن ہیں وہ ایڈسینس اکاؤنٹ میں 10 ڈالر ہونے کے بعد بھیجا جاتا ہیں. یہاں ایک بات کا ضرور دھیان رکھیں اپنا ایڈریس بلکل درست ڈالے.


25: ایڈسینس ویریفیکشن پن نہ ملنے کی صورت میں کیا کرے؟

ایڈسینس اکاؤنٹ کو ویریفائی کرنے کے لیے جو پن بھیجی گئی ہیں اگر وہ آپ کو پندرہ دن تک نہ ملے تو آپ پن کے لیے دوبارہ درخواست دے تین بار کوشش کرنے کے بعد بھی اگر پن ہمارے دئیے ہوئے ایڈریس پر نہیں آتی تو پھر آپ ڈاکومنٹ اپ لوڈ کرکے بھی ایڈریس ویریفائی کروا سکتے ہیں. ڈاکومنٹ سے ویریفائی کرنے کا آپشن 3 بار پن بھیجنے کے بعد آتا ہیں.


26: ایک بندہ ایڈسینس پر دو اکاؤنٹ بناسکتا ہے؟

نہیں، بنا سکتا پر ہاں آپ بنا بھی سکتے ہیں پر وہ ایک ہی بندے کے دو اکاؤنٹ نہیں رہیں گے. آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ ایک اپنے نام سے اور ایک اپنے گھر کے کسی فرد کے نام سے ایڈسینس اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں.


27: ایڈسینس کے ساتھ کوئی دوسرا ایڈز نیٹورک استعمال کر سکتے ہے؟

جی بلکل کرسکتے ہیں، آپ کسی بھی دوسرے ایڈ کے ساتھ ایڈسینس ایڈز استعمال کر سکتے ہیں. بس آپ کو یہ دھیان رکھنا ہیں کہ جو ایڈز آپ نے لگائے ہیں وہ پاپ اپ pop up ایڈز نہ ہو اور ایڈسینس کے ایڈز سے تھوڑی دور ہو.


28: کیا بلاگر میں بغیر ڈومین نام خریدے ایڈسینس اکاؤنٹ اپروول مل سکتا ہے؟

جی بلکل بلاگر گوگل کا ہیں اور ایڈسینس بھی.. اور آپ نے دیکھا ہوگا بلاگر کے ڈیش بورڈ میں ایڈسینس کا آپشن آتا ہیں. آپ بغیر ڈومین شامل کئیے بھی بلاگر میں ایڈسینس استعمال کر سکتے ہیں. مگر ڈومین سے فرق ضرور پڑتا ہیں.


29: یوٹیوب کی انکم کب شامل ہوتی ہے ایڈسینس میں؟

اگر آپ یوٹیوب ایڈسینس سے پیسے کماتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ جو یوٹیوب کی ارننگ ہے وہ روزانہ شامل نہیں ہوتی. وہ ہر مہینے کی 15 تاریخ کو ایڈسینس اکاؤنٹ میں ایڈ ہوتی ہے.


30: ایڈسینس ایڈز پر خود کلک کر سکتے ہے، یا کسی سے کہہ کر کلک کروا سکتے ہیں کیا؟

نہیں نہیں بلکل بھی نہیں.... اگر آپ کلک کریں گے یا کسی سے کہہ کر کلک کروائیں گے تو آپ اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں.


31: ایڈسینس اکاؤنٹ اپروو کیسے کریں؟

ایڈسینس اپروول کیسے حاصل کرے، اُس کی مکمّل معلومات آپ کو یہاں ملے گی.. جس میں بتایا ہیں آپ کو کیا اقدامات فالو کرنے ہیں جو آپ کا ایڈسینس اکاؤنٹ اپروول جلدی مل سکے.


32: یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ کو ایک ایڈسینس اکاؤنٹ سے کنیکٹ کر سکتے ہیں؟

جی بلکل، آپ یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ کو ایک ہی ایڈسینس سے کنیکٹ کر سکتے ہیں، اور اگر آپ الگ الگ ایڈسینس اکاؤنٹ بنائیں گے تو آپ کے اکاؤنٹ بلاک بھی ہوسکتے ہیں، اس لیے ایک ہی ایڈسینس اکاؤنٹ بنائیں اور جتنی بھی یوٹیوب چینل اور ویبسائٹ ہو ایک ہی ایڈسینس اکاؤنٹ میں کنیکٹ کریں.


33: ایڈسینس Invalid جعلی کلک سے کیسے بچے؟

جعلی Invalid کلک کا مطلب، فرضی یا غلطی سے ہوے، اور ان سے بچنے کا طریقہ ہیں ایڈز ایسی جگہ نہ لگائیں جہاں کلک کسی اور پر کررہے ہو اور ایڈز پر کلک ہو رہے ہو اور خود کبھی بھی ایڈز پر کلک نہ کرے اور نہ ہی کسی کو کلک کرنے کے لیے کہے.. گوگل اُس کا پتہ لگا لیتا ہیں.


34: گوگل ایڈسینس ٹیم سے رابطہ کیسے کریں؟

گوگل ایڈسینس ٹیم سے رابطہ کرنے کے تین میل طریقے ہیں:
- ای میل: [email protected]

35: ایڈسینس پیمنٹ کی ادائیگی کب ہوتی ہے؟

ایڈسینس سے پیمنٹ 21 تاریخ کو بھیجا جاتا ہیں. پر اگر اُس تاریخ کو کوئی چھٹی والا دن ہو تو پیمنٹ لیٹ ہوسکتے ہیں..

36: ایڈسینس ایڈز limit کیا ہے؟

اگر ہماری ویب سائٹ پر جو صارفین آ رہے ہیں، وہ ایڈز پر غلطی سے کلک کررہے، یا کچھ ایسے ردعمل کا اظہار کررہے جس سے گوگل کو لگے کہ جس صارف نے کلک کیا ہیں اُس کو نہیں پتہ کہ اُس نے ایڈز پر کلک تو ایڈسینس ایڈز limit لگا دیتا ہے جس سے اُن کے مشتہر کو نقصان نہ ہو. جس میں ہر بار پیج لوڈ ہونے پر ایڈز نہیں دکھتے.


37: ایڈسینس ایڈز لیمیٹ limit کسیے سہی کرے؟

اس کو سہی کرنے کا صرف ایک یہ طریقہ ہیں، کوالٹی ٹریفک لایا جائے گوگل سے.. جتنا زیادہ ٹریفک آئے گا اُتنی ہی جلدی یہ مسئلہ ٹھیک ہونے کے چانسز ہیں.


38: یوٹیوب ویڈیو مونیٹائزیشن آن کب ہوتا ہے؟

یوٹیوب چینل پر ایک سال کے اندر اندر 4 ہزار گھنٹے واچ ٹائم اور 1 ہزار سبسکرائبر پورے ہونا ضروری ہے بلکہ یہ شرط ہیں، یہ دو شرائط مکمّل ہونے پر ہی ویڈیو مونیٹائز کرنے کا آپشن آتا ہیں.


آخر میں:

دوستوں امید ہیں آپ کو بہت سے سوالوں کے جواب مل گئے ہوں گے، پھر بھی اگر آپ کا کوئی بھی سوال ہیں ایڈسینس سے متعلق تو آپ کمنٹ میں ضرور پوچھے.. آپ کے سوال کا جواب انشاء اللہ ضرور دیا جائے گا اور اُس کو پوسٹ میں شامل بھی کیا جائے گا تاکہ اور لوگوں کی مدد ہوسکے.


آپ کو یہ معلومات کیسی لگی کمنٹ میں وہ بتانا نہ بھولیں.. اگر آپ کو کسی سوال کا جواب غلط لگ رہا ہو تو وہ بھی ضرور بتائیں..
بلاگ کو نیچے میل باکس کے ذریعے سبسکرائب کریں تاکہ تازہ ترین اپڈیٹ ملنے میں آسانی ہو ..... والسلام 🙂

Techpk

Hello Visitors, I Owner Of This Site My Name Is Abdul Kareem And I Belong To Pishin District Of Balochistan Province of Pakistan facebook twitter blogger pinterest

Post a Comment

Previous Post Next Post