بلاگ ویب سائٹ بنانے کے بعد کیا کیا کرے. پوری سیٹنگ جانئے. بلاگنگ کورس Blog bnane ke baad kiya kiya settings karne chahey

بلاگ ویب سائٹ بنانے کے بعد کیا کیا کرے. پوری سیٹنگ جانئے بلاگنگ کورس
Blog bnane ke baad kiya kiya settings karne chahey

بلاگ ویب سائٹ بنانے کے بعد کیا کیا کرے. پوری سیٹنگ جانئے Blog bnane ke baad kiya kiya settings karne chahey
how to create blog in urdu



السلام علیکم محترم دوستوں
آج کی پوسٹ بلاگر کے لئے انتہائی اہم پوسٹ ہے اور خاص طور پر اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے اپنا نیا بلاگ بنایا ہے اور وہ اب اپنے بلاگ کو پیشہ ورانہ پروفیشنل بنانا چاہتے ہے.

اس پوسٹ میں آپ جاننے گے بلاگ بنانے کے بعد کیا کرے اپنے بلاگ کو پیشہ ورانہ پروفشنل کیسے بنائے blogger.com یا wordpress.com میں بلاگ بنانے کے بعد کیا کیا کرے.

بلاگ کو سرچ انجن میں کیسے ایڈ کرے، بلاگ میں ویجیٹ کیسے ایڈ کرے جو نئے بلاگر کو بلاگ بنانے کے بعد ضرورت ہوتی ہے.


تو اسی مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے میں یہ پوسٹ شائع کررہا ہوں آپ اس پوسٹ کو غور سے پڑھیں.

بلاگ بنانے کے بعد جو کام یا سیٹنگ کرا جاتا ہے وہ کام ہی آپ کے بلاگ کے معیار کے بارے میں بتاتا ہے کہ بلاگ کس چیز کے لئے بنا ہے اور یہ کام آپ کے بلاگ کے لئے انتہائی اہم ہیں.

 جو آپ کو ایک پروفیشنل پیشہ ورانہ بلاگ بنانے کے لئے ضرور کرنا ہوگا بلاگ بنانے کے بعد جو کام کئے جاتے ہے انہیں دھیان اور بہت غور سے کرے.


اگر آپ نے ابھی تک بلاگ نہیں بنایا ہے تو سب سے پہلے آپ اپنا بلاگ بنالے بلاگ کیسے بنائے اس کا مکمل اور آسان طریقہ آپ

   یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہے،

 

نئے بلاگرز اپنا بلاگ تو بنا لیتے ہے لیکن بلاگ بنانے کے بعد کیا کرنا ہے اس کے بارے میں انہیں زیادہ معلومات نہیں ہوتی اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ترتیب سے بتاتا ہوں کہ کیا کرنا ہیں. 

{tocify} $title={Table of Contents}

تو چلیں دیکھتے ہے کہ کیا کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے. 

#نمبر ایک: ایک اچھا سا ٹیمپلیٹ اپ لوڈ کرے

بلاگ بنانے کے بعد سب سے پہلے بلاگ ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ سامعین کو سب سے پہلے بلاگ کی ڈیزائنگ ہی اپنی طرف متوجہ کرتی ہے. لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو ویب سائٹ ڈیزائنگ کرنا سیکھنا ہوگا بلکہ آپ کو پہلے سے ہی ڈیزائن کیا ہوا ٹیمپلیٹ کو انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے بلاگ پر اپ لوڈ کرسکتے ہے.

ٹیمپلیٹ ایسا منتخب کرے جو آسان اور سیمپل ہو تیزی سے لوڈ ہوتا ہو موبائل اور ایس ای او فرینڈلی ہو.

نوٹ بلاگر صرف xml فارمیٹ کی ٹیمپلیٹ کو سپورٹ کرتا ہے اس لئے xml فارمیٹ کی ہی ٹیمپلیٹ ڈاؤنلوڈ اور اپ لوڈ کرے.

 ٹیمپلیٹ ایڈ کرتے وقت ان باتیں ضرور ذہین میں رکھے.

  • مکمل ریسپونس ٹیمپلیٹ ہو
  • موبائل فرینڈلی ہو موبائل پر اچھے سے کام کرتا ہو
  • ایس ای او SEO ریڈی ہو.
  • ایڈز اشتہارات کیلئے تیار ہو
  • اضافی خصوصیات سے لیس ہو


#نمبر دو: اپنے بلاگ میں Robots.txt سیٹ کریں 

بلاگ یا ویب سائٹ کے لئے Custom robots.txt کو سیٹ کرے یہ بھی بہت ضروری ہوتا ہے کیوں کہ robots.txt سیٹ کرنے سے یہ گوگل یاہو انڈیکس اور بینگ سرچ انجنز کو بتاتا ہے کہ بلاگ / ویبسائٹ سے سرچ انجن میں کیا دیکھانا ہے کیا نہیں اس سے آپ کے بلاگ کی پوسٹس سیلیکٹ ہوکر آتی ہے اور آپ کو گوگل سے اچھا خاصا ٹریفک مل سکتا ہے یہ پارٹ ایس ای او کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے.

تو robots.txt کیا ہے فائل کیسے بنائے اس کی پوری معلومات آپ کو یہاں پر مل جائے گی

#نمبر تین: بلاگ پر کچھ اہم پیج بناکر پبلش کرے

اگر آپ اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کو ایڈسینس فرینڈلی پروفیشنل پیشہ ورانہ بنانا چاہتے ہے تو اس میں پیجر بنانا بہت ہی ضروری ہے مثلاً، Contact Us پیج، About Us پیج، Privacy policy پیج، Disclaimer پیج،

 یہ پیجر کسی بھی ویب سائٹ یا بلاگ کے لئے انتہائی اہم ہوتے ہے آپ کسی بھی پروفیشنل بلاگ کو دیکھ لیں اُس بلاگ میں یہ پیجر ضرور ہوں گے پیجر بنانے کی پوری معلومات لینے کے لئے آپ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرے.

انتظار..

اگر ہماری بلاگ یا ویب سائٹ پر یہ پیجر نہیں ہے ہوں گے تو ہماری سائٹ یا بلاگ کو گوگل ایڈسینس اپروول کبھی بھی نہیں ملے گا. تو اس لئے یہ پیجر بنانا بہت ضروری ہے.

 

#نمبر چار: پوسٹ لکھ کر پبلش. شائع کرے

آپ نے بلاگ تو بنا لیا ہے لیکن اس میں سب سے اہم کام ہوتا ہے پوسٹ / آرٹیکل بنا کر شائع پبلش کرنا کیوں کہ پوسٹ کے ذریعے ہی آپ کے بلاگ پر وزیٹر مطلب زائرین آئیں گے. 
پوسٹ لکھنے سے پہلے پوسٹ کے بارے میں اپنی معلومات بڑھائیں یعنی کہ جس موضوع پر آپ پوسٹ کر رہے ہے آپ کو اس کی اچھی معلومات ہونی چاہیے. 
 
کیوں کہ کے زائرین پوسٹ سے متعلق مسائل آپ سے پوچھ سکتے ہے. 
اور ہمیشہ اپنی دلچسپی اور ریسرچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹ کرے اور کسی اور کا مواد کاپی کرکے اپنے پوسٹ میں استعمال نہ کرے. اوریجنل آرٹیکل لکھے تاکہ آپ کو سرچ انجن سے اچھا ریزلٹ ملے. 

#نمبر پانچ: اپنی ویب سائٹ کو google search console میں ایڈ کرے

بلاگ یا ویب سائٹ بنانے کے بعد گوگل سرچ  میں اسے ایڈ کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ یہی وہ ایک طریقہ ہے جس سے آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ گوگل سرچ انجن میں شو ہوگی ٹاپک سرچ کرنے پر لوگوں کو آپ کی ویب سائٹ 
نظر آئے گی اور اس طرح. آپ کے بلاگ پر ٹریفک آئے گی.

گوگل ویب ماسٹر ٹول کے ذریعے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کو گوگل سرچ میں شامل کرے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرے اور گوگل سرچ کنسول کے بارے میں مکمّل سیکھیں

#نمبر چھ: گوگل سرچ کنسول میں sitemap ایڈ کرے

گوگل سرچ کنسول میں sitemap ایڈ کرکے ہم گوگل کو یہ بتاتے ہے کہ ہماری سائٹ میں کیا اور کتنے پیج ہے اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتاتے ہے کہ کب اور کتنی پوسٹ ہم شائع. پبلش کر چُکے ہے.

 
سائٹ میپ ایڈ کرنے کرنے سے گوگل کو ہماری نئی پوسٹ شائع کرنے کے بارے میں بھی پتہ چلتا ہے جس سے ہماری پوسٹ سرچ انجن میں بھی آسانی سے آ جاتی ہیں.
 

#نمبر سات : گوگل سرچ کنسول میں پوسٹ کو جلدی انڈیکس کرے

ہماری نئی پوسٹ کو گوگل میں انڈیکس  ہونے میں دو تین دن یا ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے لیکن اگر آپ اپنی نئی پوسٹ کا لنک کو گوگل سرچ کنسول میں اسی وقت ایڈ کرکے انڈیکس کرتے ہے تو جلدی ہی آپ کی لنک سرچ میں نظر آنے لگے گی. 
نئی پوسٹ کو گوگل سرچ کنسول میں فٹ کرکے ہم اپنی پوسٹ کی لنک کو گوگل سرچ کی ہائی رینکنگ میں شامل کر سکتے ہیں.

نئی پوسٹ کے لنک کو گوگل کنسول میں کیسے انڈیکس کرتے ہے اس کی پوری معلومات آپ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں.

انتظار... 
 

#نمبر آٹھ: گوگل Analytics کا اکاؤنٹ بنا کر بلاگ سے کنیکٹ کرے 


جیسے کہ آپ بھی جانتے ہے ہم ویبسائٹ یا بلاگ بناتے ہے اور چاہتے ہے کہ ہماری سائٹ پر زیادہ لوگ آئے ایسا ہوتا بھی ہے لیکن سب سے اہم بات ہے ان وزیٹرز کو ٹریک کرنا جو ہماری سائٹ پر ویزٹ کرتے ہے. 
 
اپنی سائٹ کی ٹریفک پر نظر رکھنے کے لئے ہمیں ایک ایسا ٹول کی ضرورت پڑے گی جو ہمارے ویزٹرز کی ہر مومنٹ کو ٹریک کرسکے.
 مثلاً ٹوٹل ویزٹرز کی معلومات، نئے اور پرانے ویزٹرز کی تعداد کتنی ہے، کس براؤزر کا استعمال کتنا ہوا، کس ویب سائٹ سوشل میڈیا سے کتنے لوگ آئے، بونس ریٹ کیا ہے اور خاص کر کس کس ملک سے ہمارے ویزٹرز آئے،
 
ویزٹرز کو ٹریک کرنے کے لئے سب سے بہترین ٹول ہے گوگل Analytics اور اس ٹول کا استعمال کرنے کے لئے سب سے پہلے Analytics پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور اپنے بلاگ سے جوڑنا ہوگا بہت جلد اس پر ایک مکمل پوسٹ شائع کروں گا.

 #نمبر نو: ضروری ویجیٹ ایڈ کریں 


بلاگ میں ضروری ویجیٹ مثلاً کمنٹ بکس، پاپولر پوسٹ، کیٹیگری، لیبل، auther، وغیرہ ایڈ کرنی چاہیے اس سے وزٹرز کو مدد ملے گی اور آپ کے بلاگ کا ڈیزائن بھی اچھا لگے گا 

دوستوں بلاگر  پر بلاگ ویب سائٹ بنانے کے بعد کیا کیا کرنا   ہے اب آپ لوگ جان گئے ہوں گے. ورڈپریس میں بھی بلکل اس طرح سیٹنگ کرنا ہے. 

اس کے علاوہ اور نئی نئی اپڈیٹ کے لئے آپ اس بلاگ کو نیچے ای میل سبسکرائب بکس کے ذریعے فالو کرے.
والسلام 🙂

Techpk

Hello Visitors, I Owner Of This Site My Name Is Abdul Kareem And I Belong To Pishin District Of Balochistan Province of Pakistan facebook twitter blogger pinterest

1 Comments

  1. Nice great work really enjoy this content. this is really good post
    Enjoy,
    It's very good poetry, keep doing it,
    Wasi Shah Ghazal & Poetry
    Whatsapp poetry links
    Top poetry
    urdu-quotes-2021

    ReplyDelete
Previous Post Next Post