بیک لنک کیا ہے. بلاگنگ کورس | backlink kiya hain |what is backlink in urdu
السلام علیکم محترم دوستوں. اس پوسٹ میں بیک لنکس کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے اس کے بارے میں پوری معلومات دینے کی کوشش کروں گا..
آپ ایس ای seo او سے واقف ہوں گے ہی، اگر آپ اپنے بلاگ کو سرچ نتائج میں پہلے پیج پر لانا چاہتے ہے تو آپ کو اپنے بلاگ کا ایس ای او seo کرنا بہت ہی ضروری ہے.
ایس ای او SEO دو طریقے سے کیا جاتا ہیں.
- آن پیج ایس ای او SEO.
- اپ پیج ایس ای او SEO.
آن پیج ایس ای او SEO میں بھی سب ہی چیزیں آتی ہے جو کہ آپ اپنی بلاگ پوسٹ لکھتے وقت لاگو کرتے ہے. آن پیج ایس ای او اچھے طریقے سے کرنے کے لئے آپ کو ایک ایس ای او آپٹیمائزڈ آرٹیکل / پوسٹ لکھنی ہوتی ہیں.
اب زیادہ دیر نہیں نہ کرتے ہوئے میں آپ کو بیک لنک کے بارے میں بتاتا ہوں تو پھر آئیں جانتے ہے کہ بیک لنکس کیا ہوتا ہے اور یہ آپ کے بلاگ/ ویبسائٹ کے لئے کیوں اہم ہے
{tocify} $title={Table of Contents}
بیک لنک کیا ہے؟ backlink kiya hain
بیک لنک کیا ہے وہ آسان لفظوں میں سمجھے تو بیک لنکس وہ لنک ہوتے ہےجو ایک ویبسائٹ سے کسی دوسری ویبسائٹ پر جاتے ہے. جیسے کہ مان لیتے ہے اگر میں آپ کی ویب سائٹ کا لنک اپنی کسی پوسٹ آرٹیکل یا بلاگ پر شامل کرتا ہوں تو اس سے آپ کی سائٹ کو ایک بیک لنک حاصل ہوتا ہیں.
بیک لنکس کا کیا فائدہ ہوتا ہے ایس ای او میں؟
بیک لنکس آپ کے بلاگ کے لئے بہت زیادہ فائدے مند ہوتے ہے آپ کی سائٹ کے جیتنے زیادہ بیک لنکس ہوتے ہے گوگل آپ کی ویب سائٹ کو سرچ نتائج میں اُتنی ہی زیادہ ویلیو دیتا ہے. لیکن گوگل بلاگ کو ویلیو تب ہی دیتا ہے جب آپ کے بلاگ کے بیک لنکس کوالٹی اچھی ویب سائٹس سے ہوں گے.
بیک لنکس کے اور بھی بہت سارے فائدے ہوتے ہے جیسے کہ سرچ انجن آپ کی سائٹ کو جلدی انڈیکس کرنے لگتا ہے، آپ کی سائٹ کو ریفرل ٹریفک ملتا ہے آپ کی سائٹ کی اتھارٹی میں اضافہ ہوتا ہے.
کوالٹی معیاری بیک لنکس کیا ہوتے ہے؟
کوالٹی بیک لنکس یہ ہوتے ہے جو آپ کو کوالٹی سائٹس سے حاصل ہوتے ہے جیسے کہ مثال کی طور پر findinurdu ایک کوالٹی سائٹ ہے اور اگر آپ کو findinurdu سے بیک لنک حاصل ہوتا ہے تو گوگل آپ کی سائٹ کو زیادہ ویلیو دیتا ہے اور آپ کے بلاگ کو سرچ نتائج میں ہائی رینک فراہم کرتا ہے.
بیک لنکس کتنے قسم کے ہوتے ہیں؟
بیک لنکس دو قسم کے ہوتے ہے
ڈوفالو بیک لنکس. Dofollow backlinks
ڈوفالو بیک لنکس لنک جوس پاس کرنے میں مدد کرتے ہے. یعنی کہ ایسے لنکس آپ کے بلاگ کی رینکنگ کو بڑھانے میں کافی مددگار ہوتے ہے ڈوفالو لنکس کا لنک کیس طرح ہوتا ہے نیچے دیئے گئے لنکس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں:
اہم نوٹ: اس لنکس میں جہاں گوگل ڈاٹ کام. لیکھا ہے وہاں آپ اپنی سائٹ کا لنک ڈالے اور جہاں صرف گوگل لیکھا ہے وہاں اپنا کمنٹ لکھے
ویسے تو سب ہی لنکس ڈوفالو ہوتے ہے لیکن اگر آپ چاہتے ہے کہ آپ جو لنک دوسری سائٹس کو دے رہے ہے اس سے لنک جوس پاس نہ ہو تو آپ لنک میں No-Follow وصف شامل کر سکتے ہیں.
نوفالو بیک لنک Nofollow backLink
یہ بھی بیک لنکس ہوتے ہے جوکہ لنک پاس کرنے کی اجازت نہیں دیتا ان کی سرچ انجن میں ویلیو ڈوفالو لنکس کے مقابلے میں کم ہوتی ہے. سرچ انجن رینکنگ میں نوفالو لنکس کا کردار نہیں ہوتا. نوفالو بیک لنک کی مثال:
تو اگر کبھی آپ کی سائٹ پر ایسی سائٹ کی لنک شامل کرنے کا موقع پڑے جس پر کچھ غلط چیز ہے تو آپ اس کو No- Follow کر سکتے ہیں.
بیک لنکس کیسے بنائے اپنی سائٹ کیلئے؟
اب آپ بیک لنکس کی اہمیت کو سمجھ گئے ہوں گے اس لئے اب آپ کے دماغ میں یہ سوال ضرور آیا ہوگا کہ بیک لنکس بنانے کی شروعات کیسے کرے. اپنی سائٹ کے بیک لنکس بنانے کے لئے آپ ان آسان طریقوں کا استعمال کرسکتے ہیں:
#نمبر ایک: کوالٹی معیاری مواد لکھے:
اگر آپ اپنے بلاگ کے لئے زیادہ سے زیادہ بیک لنکس بنانا چاہتے ہے تو اس کے لئے آپ کو اپنے بلاگ پر معیاری مواد لکھنا ہوگا. آرٹیکل پوسٹ بلکل آسان زبان میں، اور تفصیل سے ہونی چاہیے. یعنی کہ آپ کو ایسے آرٹیکل لکھنے ہوں گے جس سے آپ کے پڑھنے والے آسانی سے سمجھ سکے اور وہ آرٹیکل ان کی مدد کرسکے،
میعاری مواد لکھنے سے دیگر بلاگرز آپ کے آرٹیکل کے لنک کو اپنے پڑھنے والوں کی مدد کرنے کے لئے پوسٹ میں شامل کرسکتے ہے. جیسے یہ ایک بہترین آرٹیکل ہیں.
#نمبر دو: دیگر بلاگز پر کمنٹس شروع کرے:
پوسٹ کو پڑھیں پھر اس پر اپنی رائے دے. ایسے کمنٹ اچھے ہوتے ہے اور اس سے آپ کو بھی کچھ نہ کچھ نیا سکھنے کو ملے گا.
#نمبر تین: گیسٹ بلاگنگ شروع کرے:
معیاری بیک لنکس بڑھانے میں گیسٹ بلاگنگ بہت زیادہ مددگار ہوتی ہے اس میں آپ کو اپنے موضوع ٹاپک کے کچھ مشہور بلاگز پر اپنی گیسٹ پوسٹ کرنی ہے اور ساتھ ہی اپنے بلاگ کا ایک لنک شامل کرنا ہے. لیکن یاد رکھیں کہ گیس بلاگنگ کے لئے اپنے ٹاپک کے مشہور بلاگز کو ہی چُنے اور ایک بہترین ہائی کوالٹی میعاری مواد والی گیسٹ پوسٹ لکھ کر submit کرے.
#نمبر چار: اپنے بلاگ کو ویب ڈائریکٹریز میں جمع کرائیں :
اپنے بلاگ کو ویب ڈائریکٹریز میں جمع کرائیں بیک لنکس بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے. لیکن یاد رکھے کہ آپ اپنے بلاگ کو معیاری ویب ڈائریکٹریز میں ہی جمع کرے.
بیک لنکس بناتے وقت ان باتوں کا دھیان رکھے:
بیک لنکس آپ کی سائٹ کے لئے کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہے لیکن اگر آپ غلط طریقوں سے بیک لنکس بنائیں گے تو یہ آپ کی سائٹ کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہے. اس لئے اپنی سائٹ کے لئے بیک لنکس بناتے وقت ان کچھ باتوں کا ضرور دھیان رکھے:
- اپنی سائٹ کے لئے اچھی کوالٹی ویب سائٹس سے ہی بیک لنکس حاصل کرنے کی کوشش کرے.
- کبھی بھی فری لانسر ویب سائٹوں سے بیک لنکس خریدنے کی کوشش نہ کرے.
- کمزور کوالٹی سائٹس جیسے کہ فحش سائٹس یا سپیمی spaming سائٹس سے بیک لنک حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے.
- بیک لنکس کی مقدار سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتا ہے.
- ایک ساتھ بہت سارے بیک لنکس نہ بنائے اسے گوگل کو شق ہو سکتا ہے اور وہ آپ کی سائٹ کو اگنور کرسکتا ہیں.
اختتام :
میرے حساب سے اب بیک لنکس کے بارے میں اچھی طرح سے جان گئے ہوں گے کہ بیک لنک کیا ہے اور کیسے بیک لنکس بناتے ہے اور کیا فائدے ہے بیک لنک کے.
پھر بھی اگر آپ کا بیک لنکس سے متعلق کوئی بھی سوال ہے تو آپ کمنٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں.
نائس
ReplyDelete